ضلع جہلم کے 11 تھانوں 8 چوکیات کے پولیس افسران واہلکار نئی وردیاں زیب تن کریں گے

جہلم( چوہدری عابد محمود +عامرکیانی) جہلم آج ضلع جہلم کے 11 تھانوں 8 چوکیات کے پولیس افسران واہلکار نئی وردیاں زیب تن کریں گے، گزشتہ روز انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس نے جہلم سمیت راولپنڈی ریجن میں پولیس کو نئی یونیفارم زیب تن کرنے کے احکامات جاری کر دئیے تھے ، اس حکم نامے کے بعد آج جہلم سمیت راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع میں پولیس فورس نئی یونیفارم زیب تن کرے گی۔ آج بروز جمعرات 14 ستمبر سے جہلم سمیت راولپنڈی ریجن بھر کی پولیس نئے یونیفارم میں کام کاآغاز کرے گی، راولپنڈی ریجن میں اگرچہ پولیس کو گہرے سبز رنگ کی نئی یونیفارمز چند ماہ پہلے تقسیم کرکے پولیس لائن وردی گودام میں پہنچا دی گئی تھی لیکن پولیس کو نئی یونیفارم پہننے سے زبانی حکم دے کر روک دیا گیا، رواں ہفتے پیر کے روز آئی جی پنجاب کی جانب سے باقاعدہ تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا کہ راولپنڈی ریجن میں تمام پولیس فورس منگل 12 ستمبر سے نئی یونیفارم زیب تن کرے تاہم احکامات موصول ہوتے ہی ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے آئی جی پنجاب سے رابطہ کیا اور انھیں آگاہ کیا کہ فورس میں یونیفارم تقسیم ہونے میں 2 دن کا وقت لگ سکتا ہے جس کے بعد ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ نے جہلم سمیت راولپنڈی، اٹک ، چکوال ریجن کے پولیس عملے کیلئے ہدایات جاری کیں کہ وردی گودام سے اپنی یونیفارم بدھ تک حاصل کر لیں اور جمعرات 14 ستمبر سے تمام پولیس فورس اور افسران نئے یونیفارم میں ڈیوٹی سرانجام دیں ، جس کے بعد جہلم پولیس لائن کے وردی گودام میں دن بھر پولیس اہلکاروں میں نیا یونیفارم تقسیم کیا جاتا رہا، تاہم نئے یونیفارم کی سلائی بناوٹ اور کپڑے کے حوالے سے پولیس فورس اور افسران میں تحفظات پائے جارہے ہیں ۔

Leave a Reply

x

Check Also

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلمکی ہداہت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کاروائیاں

جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق+راجہ نوبہارخان)اسلام ہمیں باہمی ہم آہنگی ،بھائی چارے اور امن ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow