45 ہزار روپے میں موٹرسائیکل دینے والوں کا کاروبارعروج پر،پرکشش اندازسے لوٹ مارجاری

جہلم( چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آزاد)قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پر اسرار خاموشی 45 ہزار روپے میں موٹرسائیکل دینے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے اور قسطوں کی آڑمیں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ دھڑلے سے جاری40/45ہزاروپے مالیت کی غیر معروف کمپنیوں کی موٹرسائیکلیں بمع سود 55ہزار روپے سے60ہزارروپے میں فروخت کرنے کا دھند ہ عروج پر،1500روپے میں موٹر سائیکل کے مالک بننے کے پر کشش بینرز شہر و گردونواح کے چوک چوراہوں میں آویزاں کر کے شہریوں اور سادہ لوح دیہاتیوں کو پھنسا لیا جاتا ہے بعد ازاں 1 سال تک بمعہ سود ہزاروں روپے لوٹے جاتے ہیں پولیس سمیت تمام انتظامی ادارے اس غیر قانونی دھندے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں 45ہزارروپے میں موٹرسائیکل دینے کاجھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے سمیت 2درجن سے زائد مختلف ناموں پر بنائی جانے والی غیر قانونی موٹرسائیکل ڈیلرز نے قسطوں کی آڑ میں غیر قانونی طورپر سودی کارروبار کاسلسلہ شروع کر رکھا ہے ، سادہ لوح لوگوں کو سود مافیا 1500سے لے کر 2500روپے ماہانہ کے عوض موٹر سائیکل کا مالک بننے کا سنہرا خواب دکھا کران سے لاکھوں روپے لوٹنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جو کہ سرا سر غلط اور غیر قانونی ہے۔ایڈوانس موٹرسائیکل دینے کا عندیہ دے کر 15ہزار روپے ایڈوانس اور 15سوروپے ماہانہ وصول کرکے 40/45ہزا رروپے والی غیر معروف کمپنی کی موٹرسائیکل 70/75ہزارروپے میں بغیر کاغذات کے تھما دی جاتی ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس غیر قانونی اور غیر شرعی فعل پر مقامی انتظامیہ نے مکمل خاموشی سادھ رکھی ہے اور اپنی آنکھوں کے سامنے سادہ لوح لوگوں کو لٹتے ہوئے دیکھ کر تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔نام نہاد مذکورہ کمپنیاں اس غیر قانونی دھندے کی آڑ میں موٹر سائیکل کی اصل قیمت40/45ہزارروپے وصول کرنے کے ساتھ ساتھ 10 سے 12 ہزارروپے سود اور3600 روپے کاغذ بنوائی وصول کرکے 3سے 4ماہ بعد موٹرسائیکل دینے کاعندیہ دے کر ذلیل رسوا کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ،سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب ڈی پی او جہلم سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلمکی ہداہت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کاروائیاں

جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق+راجہ نوبہارخان)اسلام ہمیں باہمی ہم آہنگی ،بھائی چارے اور امن ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow