ڈسٹرکٹ جوڈیشری جہلم میں کورٹ اینڈ کیس مینجمنٹ پلان کا عملی نفاذ کر دیا گیا

جہلم( راجہ نو بہار خان+ راجہ نوبہارخان)ڈسٹرکٹ جوڈیشری جہلم میں کورٹ اینڈ کیس مینجمنٹ پلان کا عملی نفاذ کر دیا گیا۔ سینئر سول جج( ایڈمن)خرم سلیم مرزا نے کورٹ اینڈ کیس مینجمنٹ پلان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کے ویژن کی تکمیل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جوڈیشری جہلم نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ کی سربراہی میں کورٹ اینڈ کیس مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد شروع کر دے ہے اس کورٹ اینڈ کیس مینجمنٹ پلان سے سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمیء میسر آئے گی لاہورہائیکورٹ کی جانب سے کیس مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کے لئے عدالتوں کے دروازوں پر case category wise آویزاں کر دی گئی ہیں ضلع جہلم میں مختلف نو عیت کے کیسز کے لئے سپیشلائیز کورٹس کی تشکیل کرنے کے بعد ججز کو ذمہداریاں سونپ دی گئی ہیں سپیشل کورٹس کے قیام کے تحت ضلع میں miltiple cases کی عدالتون کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ سینئر سول جج جوڈیشل کی عدالت متفرق مقدمات جن میں نادرا، بورڈ،یونیورسٹی، لینڈ ایکوزیشن،اوورسیز، واپڈا،رینٹ وغیرہ شامل ہیں کی سماعت کے لئے قائم کی گئی ہے گارڈین،جانشینی،اور فیملی مقدمات کے لئے سینئر سول جج گارڈین کی عدالت تشکیل دی گئی ہے۔ گورنمنٹ مقدمات کی سماعت کے لئے 1اور ریگولر سول مقدمات کے لئے 2 عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 1 مصالحتی سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ سپیشل کورٹ کے قیام کا مقصد عوام کو انصاف کی نہ صرف جلد از جلد فراہمی ہے بلکہ ان کے کیسز سے متعلق کارروائی سے مکمل آگاہی بھی ہے۔ فوجداری مقدمات کی سماعت کے لئے دو الگ کورٹس قائم کی گئی ہیں۔ مزید براں پلان 2017 کے تحت ما تحت عملے نے باقاعدہ یونیفارم پر عملدرآمد شروع کر دے ہے۔ گریڈ ایک کے لئے نیوی بلیو پینٹ اور شرٹ،گریڈ دو سے آٹھ کے لئے خاکی یونیفارم،گریڈ نو سے سولہ کے لئے گرے پینٹ،سفید شرٹ سبز کوٹ اور عدلیہ کے مونو گرام والی سبز ٹائی اور خواتین اہلکاروں کے لئے سفید رنگ کے یونیفارم کو لازمی قرار دے گیا ہے۔ججز اب گاؤن پہن کر عدالتوں میں بیٹھ رہے ہیں یونیفارم پالیسی سے عدالتی کارروائی میں نظم و ضبط قائم ہوا ہے۔اور عدلیہ کے اہلکاران کا علیحدہ تشخص قائم ہو ا ہے۔

Leave a Reply

x

Check Also

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلمکی ہداہت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کاروائیاں

جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق+راجہ نوبہارخان)اسلام ہمیں باہمی ہم آہنگی ،بھائی چارے اور امن ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow