مسلمان صرف برما میں ہی نہیں بلکہ روئے زمین مسلمانوں کے خون سے رنگین ہورہی ہے۔مولاناامیر محمد اکرم اعوان

جہلم(محمد ریاض گوندل،میاں محمد ساجد)مولاناامیر محمد اکرم اعوان نے کہا ہے کہ مسلمان صرف برما میں ہی نہیں بلکہ روئے زمین مسلمانوں کے خون سے رنگین ہورہی ہے برما میں تو اب شروع ہو ا فلسطین میں کب سے ہے کشمیر میں جب سے ملک تقسیم ہوا قتل عام جاری ہے اب وہ اپنے عروج کو پہنچ گیاہے ۔وہ کہتے ہیں!تن ہمہ داغ داغ شد پنبہ کجا کجا نہم !سارا وجودہی زخم، زخم ہے کہاں، کہاں پٹی باند ھی جائے یہ بہت دکھ کی بات ہے اوراس کا بہت افسوس بھی ہوتا ہے لیکن اگرہم حقائق کی طرف جائیں تو بنیادی غلطی یہ ہے کہ ہم مسلمان، اسلام کو چھوڑ کر غیر مسلموں جیسا بننے پر زور لگا رہے ہیں فلسطین سے برما تک دیکھ لیں ہم تہذیب ان کی اپنا رہے ہیں ،ہمارے حلیے ان کے ہیں،ہمارا کھانا پینا ان کاہے، ہماری تعلیم ،ہماری عدالتیں ،ہمارا نظامِ حکومت ان کاہے، ہم ان جیسا بننے کی کوشش کررہے ہیں وہ ہمیں مار رہے ہیں پہلی غلطی ہماری ہے کہ ہم خیمہ اسلام سے باہر چلے گئے کافروں کے خیمے میں گھسنے کی کوشش کی اوروہ ہمیں مار رہے ہیں اس میں شکوہ کس بات کا؟ہم ان کی کیا مدد کریں گے ؟ہم اپنی مدد نہیں کرپارہے ہیں جو بندہ خود اسلام سے وفا نہیں کررہاوہ اسلام کے نام پر کسی سے کیا وفا کرے گا؟ میرے بھائی !یہ دکھاوے کے بیان ہیں یہ ہم دیتے رہیں گے میں بھی دے دوں آپ بھی دے دیں حکمران بھی دے دیں اچھا ایک بڑی عجیب بات ہے کہ کافروں کو یہ با ت کھٹک رہی ہے کہ یہ مسلمان،ایک سویا ہواشیر ہے اگر یہ تعلیمات نبوی ﷺ پر واپس آگیا تو پھر دنیا پر حکومت ان کی ہو گی ہماری کوئی جگہ نہیں لہٰذا انہیں مارو ،انہیں گمراہ کرو،انہیں سود کھلاؤ ،انہیں کلبوں میں عیاشی میں ڈالو، انہیں نظریاتی طور پر بھی مارو ،عملی طور پر بھی مارو اور انہیں قتل بھی کرو۔اگرآج ہم عملاً مسلمان ہو جائیں اﷲ ہمیں اسلام پرکھڑا ہونے کی توفیق دے بجائے رونے دھونے کے ہم اﷲ کے مجاہد بنیں اور ان شاء اﷲ وہ وقت آئے گا کہ روئے زمین پر کوئی اکیلے مسلمان کو بھی چھیڑنے کی جرأت نہیں کرے گا جب مسلمان، مسلمان بن جائیں گے۔

Leave a Reply

x

Check Also

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلمکی ہداہت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کاروائیاں

جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق+راجہ نوبہارخان)اسلام ہمیں باہمی ہم آہنگی ،بھائی چارے اور امن ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow