پھلائیاں میں دن ڈیہاڑے ڈکیتی کی کوشش مذاحمت پر فائرنگ ایک شخص شدید زخمی

جہلم(محمد ریاض گوندل،میاں محمد ساجد)پھلائیاں میں دن ڈیہاڑے ڈکیتی کی کوشش مذاحمت پر فائرنگ ایک شخص شدید زخمی ،15کا نمبر گھنٹوں اٹینڈ نہ ہوا پولیس چوکی کالاگجراں اطلاع کے دو گھنٹوں بعد بھی نہ پہنچی، دوموٹر سائیکلوں پر سوار 4ڈکیٹ پھلائیاں کے چوہدری قربان کے گھر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی ،مذاحمت پر سیدھی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور فائرنگ کرتے ہوئے شہر کی طرف فرار ہو گئے عبدالحمید گولیاں لگنے سے شدید زخمی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دن دیہاڑے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈکیٹ پھلائیاں کے رہائشی چوہدری قربان کے گھر مسلحہ ہو کر داخل ہوئے اور گن پوئنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی تو مذاحمت پر ڈکیتوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجہ میں چوہدری قربان کا بھائی عبدالحمید شدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو 1122نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم پہنچایا لیکن 15پولیس نمبرگھنٹوں ملانے کے باوجود اٹینڈ نہ ہوا اطلاع کے باوجود دوگھنٹوں تک کالاگجراں پولیس چوکی کے ملازمین موقع پر نہ پہنچے لواحقین نے بھاگتے ہو ئے ایک موٹر سائیکل کا نمبرنوٹ کیا ہے جو کہ میر پور کے رہائشی کے نام پر رجسٹرڈ ہے

Leave a Reply

x

Check Also

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلمکی ہداہت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کاروائیاں

جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق+راجہ نوبہارخان)اسلام ہمیں باہمی ہم آہنگی ،بھائی چارے اور امن ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow