تین ٹریفک حادثات میں دو افراد جابحق دو شدید زخمی

جہلم(محمد ریاض گوندل،میاں محمد ساجد)تین ٹریفک حادثات میں دو افراد جابحق دو شدید زخمی ،پنن وال میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے غریب سائیکل سوار جابحق ،مجاہد آباد جی ٹی روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ٹرک سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا ،ترکی ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹرک کھائی میں گر گیا ایک جابحق ایک شدید زخمی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جہلم اور گردونواح میں تین مختلف مقامات پرٹریفک کے تین حادثات ہوئے ایک حادثہ جی ٹی روڈ مجاہد آباد کے قریب ہوا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نوجوان ٹرک سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوا دوسرا حادثہ پنن وال میں ہوا جہاں سائیکل سوار کو تیز رفتار ٹرالر نے کچل کر مار دیا شوکت نامی شخص پٹرول پمپ پر رات کی ڈیوٹی کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا جو دو بچیوں کا باپ تھا تیسرا حادثہ جی ٹی روڈ پر ترکی ٹول پلازہ کے قریب ہوا جہاں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو پل سے نیچے گہری گھائی میں جا گرا جس کے نتیجہ میں ایک شخص محمد ارشاد کوٹلی راولپنڈی کا رہائش جابحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوا زخمیوں اور لاشوں کو ریسکیو1122نے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا

Leave a Reply

x

Check Also

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلمکی ہداہت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کاروائیاں

جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق+راجہ نوبہارخان)اسلام ہمیں باہمی ہم آہنگی ،بھائی چارے اور امن ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow