عوام کا صبر جواب دے گیا واپڈ ا سوہاوہ کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج

سوہاوہ (بشیر احمد تارڑ) عوام کا صبر جواب دے گیا واپڈ ا سوہاوہ کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج شٹر ڈاون ہڑتال و احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق پچھلے تین ماہ سے روزانہ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک مرمت کے نام پر پرمٹ لے کر سوہاوہ کی عوام کے ساتھ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا جاری تھا جس پر گزشتہ روز سوہاوہ کے کاروباری حلقے کا صبر گزشتہ روز جواب دے گیااور واپڈا سوہاوہ کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے مکمل شٹر ڈاون کرتے ہوئے میلاد چوک سوہاوہ میں وپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور واپڈا آفس سوہاوہ پہنچنے جہاں عملہ دفتروں کوتالے لگاکر غائب ہو گیا اور احتجاجی مظاہرین نے واپڈا آفس سوہاوہ میں دھرنا دیا ۔نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او سوہاوہ تیمور شاہ نے میڈیا کے نمائندوں کو لوڈ شیڈنگ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پچھلے تقریباً تین ماہ سے سوہاوہ می وویلٹیج کے مسئلہ کوبہتر کرنے کے لئے 33ہزار کے وی کے ٹرانسفار کی تنصیب کا کام ہو رہاتھاجو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور نو ستمبر سے تیرہ ستمبر تک نیلم پاور پروجیکٹ کے مرمتی کام کے سلسلہ میں پرمٹ لیاجاتا رہاہے جن کاکام مکمل ہو چکاہے اورآئندہ اسی ماہ کے آخر تک دو مزید مرمٹ کے بعد لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ سوہاوہ میں وویلٹیج کامسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر چکا تھا جس کی وجہ سے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کی گئی ہے جس کے ساتھ کنکشن کرنے کے لئے پرمٹ لیے جاتے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم عوام کو بجلی کی فراہم ممکن بنانے کے لئے ہر وقت سر گرم عمل ہیں انہوں نے کہاکہ مجھے ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا چارج سنبھالے انشاء اللہ اپنی تعیناتی میں عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرونگا۔

Leave a Reply

x

Check Also

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلمکی ہداہت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کاروائیاں

جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق+راجہ نوبہارخان)اسلام ہمیں باہمی ہم آہنگی ،بھائی چارے اور امن ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow