) محرم الحرام کی سیکورٹی کے متعلق اسپیشل برانچ سوہاوہ میں اہم اجلاس

سوہاوہ (بشیر احمد تارڑ) محرم الحرام کی سیکورٹی کے متعلق اسپیشل برانچ سوہاوہ میں اہم اجلاس تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ سوہاوہ میں ایک میٹنگ کااہتمام کیاگیاجس میں سول سوسائٹی ، انجمن تاجراں ، لائسنس ہولڈروں اور صحافیوں نے شرکت کی اسپیشل برانچ سوہاوہ کے انچارج سب انسپکٹر لیاقت علی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے سب کو مل کر کام کرناہوگا یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیاگیا ہے محرم الحرام میں فرقہ ورانہ تقریر اور حکومتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائیگی اور جن علماء پر پابندی ہے ان کو ہر گز اپنے مجلس اور پروگرام میں مدعو نہ کریں انہوں نے کہا کہ اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک افراد ،بیگ کی موجودگی کی بروقت اطلاع پولیس تھانہ سوہاوہ کو کریں یا ہمیں اطلاع کریں انہوں نے کہاکہ سوہاوہ پر امن تحصیل ہے اور انشاء اللہ آپ لوگوں کے تعاون سے محرم الحرام میں امن کو قائم کرنے کے لئے آپ اپنا کردار ادا کرتے رہینگے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow