دینہ کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ،تیز رفتار مزدہ ٹرک پُل سے نیچے جا گرا ،ایک شخص موقع پر جاں بحق

دینہ ( امجدسیٹھی) دینہ کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ،تیز رفتار مزدہ ٹرک پُل سے نیچے جا گرا ،ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کیا ،حادثہ میں مزدہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے ڈومیلی موڑ کے قریب راولپنڈی کی طرف جاتے ہوئے تیز رفتار مزدہ ٹرک بے قابو ہو کر پُل سے نیچے جاگرا جس سے مزدہ ٹرک میں سوار محمد ارشاد عمر 90سال موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ دوسرا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا ،حادثہ میں مزدہ ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔یاد رہے کہ آئے روز دینہ جی ٹی روڈ پر حادثات معمول بن چکے ہیں جس کی وجہ سے کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں مگر حادثات کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیئے جا رہے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلمکی ہداہت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کاروائیاں

جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق+راجہ نوبہارخان)اسلام ہمیں باہمی ہم آہنگی ،بھائی چارے اور امن ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow