محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ؟دینہ شہر اور گرد و نواح میں غیر معیاری جوس اور بوتلوں کی خرید و فروخت جاری

دینہ ( امجدسیٹھی)محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ؟دینہ شہر اور گرد و نواح میں غیر معیاری جوس اور بوتلوں کی خرید و فروخت جاری ،بڑے نام کے برانڈ کی ایجنسیاں لے کر پس پشت دو نمبر اور غیر معیاری جوس اور بوتلوں کا دھندا جاری ،اکثر جوس کی بوتلوں پر ایکسپائری تاریخ کا اندراج تک موجود نہیں ،غیر معیاری ڈرنک سستے ہونے کی وجہ سے ان کو مہنگے داموں فروخت کر کے پیشہ کمایا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف انسانی جانوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے نوٹس کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق دینہ شہر اور گرد و نواح میں ناقص اور غیر معیاری جوس ،بوتلوں کی خرید و فروخت جاری ،مختلف ذرائع سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ ایجنسی ہولڈر نے بڑے برانڈ کی ایجنسیاں لے رکھی ہیں جن کا مال معیاری اور مہنگا ہے ،ایجنسی ہولڈر اسی برانڈ کے نام سے مارکیٹ سے دو نمبر اور غیر معیاری سستے جوس اور بوتلیں خرید کر فروخت کر رہے ہیں جس سے وہ ناجائز منافع کما رہے ہیں تو دوسری طرف وہ انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔یہ دو نمبر برانڈ کو بوتلیں اور جوس لوکل سطع پر تیار کی جاتی ہیں اور اس میں استعمال ہونے والے پانی کی اگر لیبارٹری کی جائے تو اس وقت ہیپاپاٹائٹس جیسے جان لیوا مرض کی سب سے بڑی وجہ یہی غیر معیاری جوس اور بوتلیں ہیں ۔ان غیر معیاری جوس اور بوتلوں کے پینے سے فالج
جیسی بیماری کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔گورنمنٹ کی پابندی کے باوجود یہ غیر معیاری جوس اور بوتلیں سکولوں کے اطراف میں فروخت ہو رہی ہیں ۔عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان ،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل دینہ سے نوٹس لینے کا اور اس پر مکمل پابندی اور ایجنسی کو سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلمکی ہداہت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کاروائیاں

جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق+راجہ نوبہارخان)اسلام ہمیں باہمی ہم آہنگی ،بھائی چارے اور امن ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow