سکولوں میں اکثر یت غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز تعینات

دینہ ( امجدسیٹھی)سکولوں میں اکثر یت غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز تعینات،بغیر یونیفارم،بغیر کوائف کارڈ اور اسلحہ چلانے کی تربیت کے بغیر سکولوں کی ڈیوٹی کرتے ہیں جو کہ انتطامیہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی سے نوٹس کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ و گرد نواح کے اکثر سکولوں میں غیر تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈ تعینات ہیں جن کے پاس نہ یونیفارم ہے نہ کوئی کوائف کارڈ اور نہ ہی وہ اسلحہ چلا سکتے ہیں،غیر تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈ رکھنے کی سب سے بڑی وجہ ان کا کم قیمت پر مل جانا ہے جس کی وجہ سے سکول مالکان لالچ کر کے ان کو ڈیوٹی پر معمور کر لیتے ہیں جو کہ ایک بہت بڑا رسک ہے ،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ سیکورٹی گارڈ کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جائے اس میں ذرا سی کوتاہی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ،عوام الناس نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل دینہ میں سکولوں کی سیکورٹی کو چیک کیا جائے اور غیر تربیت یافتہ گارڈ رکھنے والے سکولوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow