ایک وضاحت ایک حقیقت۔تحریر:شہبازبٹ

قارئین!!!چند روز قبل میں نے ایک مسلم لیگ ن کے رہنما و میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سے وابستہ ذرائع کے حوالہ سے ایک سٹوری شائع کی جس کا مقصد کسی کی دل آزادی یا کسی کی ذات پر کیچڑ اچھالنا نہیں اس سٹوری میں کسی کا نام نہ لکھنے کا مقصد بھی یہ ہی تھا لیکن ایک وضاحت کرنا ضروری ہے اس میں میونسپل کمیٹی جہلم کے چیئرمین حاجی مرزا راشد ندیم کا کوئی تعلق نہیں چند لوگوں نے اس سٹوری کو ان کے ساتھ منسوب کرنے کی کوشش کی اور دوسری بات یہ کہ اس سٹوری میں کہیں بھی یہ ذکر ہیں کہ وہ کونسی میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ہے۔
اب بات تھوڑی سی آگے بڑھاتے ہوئے یہ بھی واضح کرنا چاہتاہوں کہ دوسری شادی کرنا بھی کوئی جرم نہیں اوربچے پیدا کرنا بھی جرم نہیں اور نہ ہی گناہ ہے ہاں شادی کے بغیر کسی خاتون کے ساتھ تعلقات قائم رکھنا اور پھر بچے پیدا کرکے انہیں ولدیت کا حق نہ دینا نہ صرف قانونی جرم ہے بلکہ ہمارا مذہب اور معاشرہ بھی اس فعل کی اجازت نہیں دیتا میری سٹوری شائع ہونے کے بعد میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ جس شخصیت کے بارے میں سٹوری شائع ہوئی انہوں نے (ش)نامی خاتون سے شادی کررکھی ہے جس کو خفیہ رکھا گیا نکاح کہاں رجسٹرڈ ہے یہ بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں اور پھر چند روز قبل جو بچی پیدا ہوئی اس کی ولدیت کا بھی اندراج نہیں کروایا سٹوری شائع کرنے کا مقصد سنسنی پھیلانا کسی کی پگڑی اچھالنا نہیں بلکہ ایک کوشش تھی کہ دنیا میں آنیوالی اس ننھی پری کو اس کی شناخت مل سکے اس کے نام کا اندراج اور ولدیت کے خانہ میں والد کا نام درج ہوسکے میری سٹوری کے بعد موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین بلدیہ کی مبینہ بیوی بچی اور ساس مبینہ طور گھر سے غائب ہیں بااثر افراد نے سٹوری شائع ہوتے ہی خواتین کو مبینہ طور پر نامعلوم مقام پر منتقل کرکے یہ یقین دلایا ہے کہ تین چار روز میں بچی کا نام اور تاریخ پیدائش کا اندراج ولدیت کے ساتھ کروا دیا جائیگا بچی کو قبول کرکے تمام اخراجات بھی دیئے جائینگے ہمارا مقصد بھی یہ ہی تھا کہ دنیا میں آنے والی کائنات کو شناخت مل جائے تا کہ مستقبل میں اس کو والد کے طعنے نہ دیئے جائیں۔
قارئین!کائنات کو اس کا والد مل جائے اس سے زیادہ ہمارے لیے کوئی چیز نہیں لیکن موجودہ صورتحال میں کائنات کی والدہ اور نانی جو فی الوقت منظر عام سے غائب ہیں کی جانوں کو خطرہ ہوسکتا ہے میری درخواست ہے کہ چیئرمین صاحب سے کہ دوسری شادی کرنا جرم نہیں پہلے بیوی بچوں کو اعتماد میں لیکر دوسری بیوی اور بچی کو اپنائیں ان کا اور اپنا گھر بنائیں وگرنہ یہ نہ ہو کہ اللہ کی طرف سے عطاء کردہ عزت اور رتبہ خاک میں مل جائے۔

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow