بیوی پر تشددکرنے والاملزم تھانہ سول لائن کے تفتیشی کو چکما دے کر بھاگ نکلا،دوبارہ گرفتار

بیماری کا بہانہ بناکربندرکی طرح بھاگ گیا، سفید پوشوں کی مداخلت سے دوبارہ تھانے میں پیش

جہلم (محمد شہباز بٹ) بیوی پر تشدد کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم تھانہ سول لائن کی دیواریں پھلانگ کر فرار اور دوبارہ گرفتار ڈی پی اوکی ہدایت پر غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب تفتیشی افسر کے خلاف مقدمہ درج ملزم نے حوالات میں طبیعت خراب ہونے کابہانہ بنایا ہسپتال میں چیک اپ کے بعد تفتیشی افسر نے اخلاقی طور پر حوالات کی بجائے کمرے میں بٹھا کر تفتیش کی تو ملزم کھڑکی سے نکل کر پائپ کا سہارا لیتے ہوئے دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا سفید پوشوں کی مداخلت سے دوبارہ تھانے میں پیش ملزم کے خلاف بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا رپورٹ کے مطابق محلہ بابا مہدی شاہ کے رہائشی راجہ کامران ولد راجہ احمد علی جو کہ رکشہ چلاتا ہے شادی سکول ٹیچر (ن س) کے ساتھ ہوئی شادی کے کچھ ماہ بعد گھریلو ناچاقی شروع ہوگئی نو اگست2017ء کو میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر خاتون نے خاوند کے خلاف تھانہ سول لائن میں درخواست دائرکی دفعہ107/151کے تحت راجہ کامران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجاگیا راجہ کامران کی بیوی نے پولیس کو دوبارہ بیان دیا کہ میرے خاوند نے مجھے پستول اور روٹیاں پکانے والے توے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیں تھانہ سول لائن پولیس نے دفعہ506iiکے تحت ایک اور مقدمہ درج کرکے جیل میں بند راجہ کامران کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھانہ سول لائن پولیس انیس اگست کو ملزم راجہ کامران کو ریمانڈ پر لیکر آئی تفتیشی افسر چوہدری صغیر نے ملزم کو حوالات میں بند کیا تو ملزم نے طبیعت خراب ہونے اور دم گھٹنے کا بہانہ بنایا تفتیشی افسر ملزم کو حوالات سے نکال کر علاج کیلئے ہسپتال لیکر گیا واپس لا کر اپنے کمرے میں بٹھایا تو ملزم تھانہ سول لائن کی کھڑکی سے پائپ سے لٹک کر باہر نکلا اور پھر دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا ملزم کی فراری پر تھانے میں افراتفری پھیل گئی پولیس مقابلے میں ملزم کو مارنے کی من گھڑت اور بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں ڈی پی او کی ہدیات پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی مدعیت میں تفتیشی افسر چوہدری صغیر کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ چند گھنٹوں بعد چند سفید پوشوں کی مداخلت سے فرار ہونے والا ملزم راجہ کامران دوبارہ تھانے میں پیش ہوگیا ملزم راجہ کامران نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ میرا حوالات میں دم گھٹ رہا تھا تفتیشی افسر مجھے ہسپتال لیکر گیا اور پھر حوالات کی بجائے اپنے کمرے میں تفتیش کی موقع جان کر میں کھڑکی کے ذریعے فرار ہوگیا۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow