تحصیل پنڈ دادنخان میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ،ہنڈا موٹر سائیکل ،پچاس ہزار روپے نقداور موبائل فون چھین کر فرار

پنڈ دادنخان /ٹوبھہ (ملک ظہیر اعوان )تحصیل پنڈ دادنخان میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 125ہنڈا موٹر سائیکل ،پچاس ہزار روپے نقداور موبائل فون چھین کر فرار ،تفصیلات کے مطابق گوندل پٹرولیم ہرن پور کا ملازم محمد امین ہنڈا 125موٹر سائیکل نمبر864پر ہرن پور سے ساؤوال کی جانب جا رہا تھا کہ ریلوے پھاٹک ساؤوال پر مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر اس سے نقدی ،موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے یاد رہے کہ غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے قریب جوتانہ گاؤں کے سامنے کٹھی پل پر آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں جس سے غریب وال سیمنٹ فیکٹری سے سیمنٹ لوڈ کرنے والے اور جوتانہ مائن سے نمک لوڈکرنے والے ٹرک ڈرائیور عاجز آ چکے ہیں اس روڈ پر پولیس گشت انتہائی کم ہونے کی وجہ وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ دنوں ڈاکوؤں نے ایک سکول ٹیچر سے موٹر سائیکل چھین کر روڈ بلاک کرنے کی خاطر موٹر سائیکل سٹرک پر پھینک دیا جسے ایک ڈرائیور نے موٹر سائیکل کچل ڈالا حلقہ کے عوام نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ چک مجاہد غریب وال سیمنٹ فیکٹری روڈ اور غریب وال فیکٹری براستہ ساؤوال روڈ پر پولیس گشت بڑھائی جائے تا کہ ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے تا ہم اس سے قبل ساؤوال پٹرول پمپ پر بھی ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow