ضلع جہلم کی خبریں

پنجاب بھر میں تحصیل کی سطح پر پہلا خدمت سنٹر “پنڈ دادنخان “میں قائم کیا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

پنڈ دادنخان+ٹوبھہ ( رپورٹ ملک ظہیر اعوان ،نئیر اعوان ،اسد بخاری )پولیس خدمت سنٹر اضلاع کی سطح پر قائم ہیں لیکن پنجاب بھر میں تحصیل کی سطح پر پہلا خدمت سنٹر “پنڈ دادنخان “میں قائم کیا جا رہا ہے جس میں سب سے بڑی سہولت ڈرائیونگ لائنس کا اجراء اور اسکی تجدید ہے اس کے علاوہ ایف آئی آر کی ...

Read More »

جہلم ریسکیو 1122 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم ریسکیو 1122 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری ،گزشتہ سال 2017 میں مجموعی طور پر7953 متاثرہ افراد کو ریسکیو کیاگیا۔سال 2017 (یکم جنوری تا 31 دسمبر ) ریسکیو1122160 جہلم کی کارکردگی پنجاب بھر میں نمایاں رہی ۔ ریسکیو1122160 جہلم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 7953افراد کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد ...

Read More »

واپڈا ملازمین دفتروں سے غائب رہنے لگے ، صارفین مسائل کے حل کے لئے دفتروں کے چکر لگانے پر مجبور

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید اکرم حسین شاہ)واپڈا ملازمین دفتروں سے غائب رہنے لگے ، صارفین مسائل کے حل کے لئے دفتروں کے چکر لگانے پر مجبور، ملازمین حاضری لگا کر اپنے ذاتی کاموں میں مصروف ، لائن لاسز سے حکومتی خزانے کو بھاری نقصان، چیف ایگزیکٹو آئیسکو سمیت دیگر حکام کی مسلسل چشم پوشی ، صارفین نے وفاقی وزیر پانی ...

Read More »

محکمہ خوراک کے سرکاری گوداموں میں پڑی گندم خراب ہونے کا اندیشہ،ملزمالکان گندم خریدنے سے انکاری

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع اور 144 تحصیلوں میں قائم محکمہ خوراک کے سرکاری گوداموں میں پڑی گندم خراب ہونے کا اندیشہ ، فلور ملز مالکان نے گندم خریدنے سے انکار کر دیا، جس کیوجہ سے خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے ، حکومت کی ناقص پالیسیوں کے ...

Read More »

جہلم شہر و گردونواح میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، انتظامیہ خاموش

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم شہر و گردونواح میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، انتظامیہ خاموش ،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں برائلر مرغی کے گوشت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہاہے ، مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت 2سو50 سے 2 سو90روپے ...

Read More »

جہلم ن لیگ کے کارکنوں نے حکومتی کارکردگی سے دلبرداشتہ ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنا شروع کر دی

جہلم(چوہدری عابد محمود +ساجد گھرمالہ)جہلم ن لیگ کے کارکنوں نے حکومتی کارکردگی سے دلبرداشتہ ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنا شروع کر دی، گھرمالہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ساجد حسین ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں ہونے والی بدعنوانیوں کرپشن اور تحفظ ناموس رسالت کی ...

Read More »

دینہ کے نواحی علاقہ میں شارٹ سرکٹ باعث اچانک گھر میں آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی ) دینہ کے نواحی علاقہ میں شارٹ سرکٹ باعث اچانک گھر میں آگ بھڑک اُٹھی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور آدھے گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا ،گھر میں موجود قیمتی سامان جل کر ...

Read More »

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی واک کا اہتمام

دینہ (امجدسیٹھی )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی واک کا اہتمام ، روڈ سیفٹی واک میں ڈرائیور حضرات ،طلباء،معززین شہریوں سمیت ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،موٹر وے پولیس کی طرف سے منعقدہ روڈ سیفٹی سمینا ر اور واک پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے ...

Read More »

خدمت سینٹرپنڈدادن خان کا افتتاح، تقریب میں تحصیل بھر سے اہل علاقہ کی کثیر تعداد شرکت کرئے گی

پنڈدادن خان ( ملک ظہیر اعوان ) خدمت سینٹرپنڈدادن خان کا افتتاح آج بروز منگل دن 2بجے ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی ڈی ایس پی آفس پنڈ دادنخان میں کریں گے افتتاعی تقریب میں تحصیل بھر سے اہل علاقہ کی کثیر تعداد شرکت کرئے گی اہلیان تحصیل پنڈدادن خان نے ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی کی ...

Read More »

فاطمہ بھٹو میں زیادہ سیاسی اہلیت ہے لیکن وہ ابھی عملی سیاست میں نہیں آنا چاہتیں۔سابق وفاقی وزیر ریلوے ڈاکٹر غلام حسین

Ghulam Hussain

پنڈدادن خان ( ملک ظہیر اعوان )فاطمہ بھٹو میں زیادہ سیاسی اہلیت ہے لیکن وہ ابھی عملی سیاست میں نہیں آنا چاہتیں ،جبکہ بلاول بھٹو نہیں بلکہ زرداری ہے پاکستان میں تمام سیاسی پارٹیوں کی کارکردگی صفر ہے جب سیاستدان سیاست کو بزنس کے طور پر کریں گے تو وہ سیاست نہیں رہے گی سیاست تو عوام کی خدمت کا ...

Read More »

اولیاء اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کے سرچشمے اور امن کے گہوارے ہیں۔ مفتی محمد حنیف قریشی

جہلم(چوہدری عابد محمود +سیدمظہرعباس)اولیاء اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کے سرچشمے اور امن کے گہوارے ہیں جنہوں نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ ہدایت دکھا کر صراط مستقیم پر قائم رہنے کے راستے دکھائے ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین اور مناظر اسلام مفتی محمد حنیف قریشی نے سید محمد شاہ کاظمی ؒ کے عرس مبارک کی تقریب ...

Read More »

سرکل آفیسر تھانہ اینٹی کرپشن جہلم چوہدری طاہر عباس نے ایک اور رشوت خور کو شکنجے میں لے لیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)سرکل آفیسر تھانہ اینٹی کرپشن جہلم چوہدری طاہر عباس نے 2017 کا سورج غروب ہونے سے پہلے ایک اور رشوت خور کو شکنجے میں لے لیا، تھانہ صدر چکوال میں چھاپہ مارکر نائب محرر سے 1 لاکھ روپے نقدی برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج ، تفصیلات کیمطابق عمران عباس ولد فتح خان سکنہ ...

Read More »

گاڑیوں میں لگے پریشر ہارن شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم شہر و گردونواح میں چلنے والی ٹرانسپورٹ ، گاڑیوں میں لگے پریشر ہارن شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے، پریشر ہارن کا استعمال سے ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ جہلم شہر و گردونواح میں شور شرابا کرنیوالے پریشر ہارن مکینوں کا سکون تباہ کرنے لگے ، راتوں کی نیندیں تک ...

Read More »

جہلم ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید اکرم حسین شاہ)جہلم ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ، کھانے پینے کی ناقص اشیاء دھڑلے سے فروخت ہونے لگیں،کھانے پینے کی اشیاء والی دکانوں پرملازمین کے سر وں پرنیٹ ٹوپیاں پہنادی گئیں جبکہ دیگر تمام اشیاء پر سارا دن سڑک کی مٹی ، گردوغبار ا ورمکھیاں بھنبھناتی رہتی ہیں مبینہ طور پرڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ...

Read More »

ضلع جہلم میں محکمہ مال کے اعلانات کے باوجود زمینوں کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ ہو سکا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری علی شان)ضلع جہلم میں محکمہ مال کے اعلانات کے باوجود زمینوں کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ ہو سکا ، 2 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود محکمہ مال زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈکرنے میں بری طرح ناکام ،زمینوں کا ریکارڈ کا نظام ، آدھا تیتر ، آدھا بٹیر بن کر رہ گیا، جس کے ثمرات شہریوں کو ...

Read More »

گونگے بہرے نوجوانوں کا ڈیف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ، احتجاج اور پرامن ریلی نکالی

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم شہر و گردونواح کے گونگے بہرے نوجوانوں کا ڈیف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے لئے احتجاج اور پرامن ریلی نکالی ، ڈیف افراد نے مطالبات کے حق میں میجر اکرم شہید پارک سے ریلی نکالی جس کی قیادت صدر ڈیف ایسوسی ایشن طارق محمود جبکہ مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈیف ایسوسی ...

Read More »

جہلم سمیت ملک بھر کی آبادی کے 15 فیصد افراد دمہ کے مرض میں مبتلا ہیں ۔ چیسٹ فزیشن ڈاکٹر عدنان نجب

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم سمیت ملک بھر کی آبادی کے 15 فیصد افراد دمہ کے مرض میں مبتلا ہیں جس میں 10 فیصد بچے شامل ہیں ، دمہ ایک موروثی اور دائمی مرض ہے جس میں سانس کی نالی میں سوزش ہو جاتی ہے جو پھیپھڑوں کو بھی متاثر کرتی ہے اس کے باعث کھانسی ، سانس کا ...

Read More »

پاکستانی قوم کوئی این آر او قبول نہیں کرے گی۔ سیلم بھٹی امیدوارپی پی 26

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آزاد) پاکستانی قوم کوئی این آر او قبول نہیں کرے گی،کرپشن مافیا کے خلاف عوام متحد ہوچکے ہیں،ملکی دولت لوٹنے والوں کا یوم حساب شروع ہو چکا ہے،کرپٹ حکمرانوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے تنہا جنگ لڑی ہے،این آر او جیسا مذاق اب برداشت نہیں کیا جائیگا،پاکستان تحریک انصاف ماڈل ٹاؤن سانحہ پر عوامی تحریک ...

Read More »

ڈیف ایسوسی ایشن کا صوبائی محکموں میں معذورکوٹہ تین فیصدنہ کرنے پر احتجاجی ریلی

ْْْْْْْْْْجہلم(راجہ نو بہار خان) ڈیف ایسوسی ایشن کا صوبائی محکموں میں معذورکوٹہ تین فیصدنہ کرنے پر احتجاجی ریلی ڈی سی جہلم کامذاکرات اور یقین دہانی کے بعد ضلعی انتظامیہ کے حق میں نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گونگے بہرے افراد ڈیف ایسوسی ایشن کے افراد نے صدر طارق محمود ضلع جہلم سے شاندار چوک تک ریلی نکالی جس ...

Read More »

تھانہ صدر کے علاقوں میں رضاکاروں نے منشیات فروشوں اور فحاشی کے اڈوں کی پشت پناہی شروع کر دی

جہلم(راجہ نو بہار خان)تھانہ صدر کے علاقوں میں رضاکاروں نے منشیات فروشوں اور فحاشی کے اڈوں کی پشت پناہی شروع کر دی خبریں شائع کرنے سے منشیات فروشوں نے صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانا شروع کر دیئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز قبل میڈیا نے تھانہ صدر کے علاقوں میں منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈوں کی نشاندہی ...

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow