اخبار

سرحد پار سے مبینہ دہشت گردی پر بھارت کا پاکستان سے احتجاج

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ 20 سالہ بہادر علی کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور کے مضافاتی علاقے رائے ونڈ کے ایک گاؤں جیا بگا کا رہائشی ہے اور اس نے اعتراف کیا کہ وہ لشکر طیبہ کے کیمپوں سے تربیت حاصل کر کے بھارت میں داخل ہوا۔

Read More »

گولن کی حوالگی کا معاملہ باہمی تعلقات پر اثر انداز ہو سکتا ہے: ترکی

ترکی 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد سے تواتر کے ساتھ امریکہ پر گولن کو حوالے کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Read More »

امریکہ سے رقم کی منتقلی کا جوہری معاہدے سے تعلق نہیں: ایران

امریکہ میں صدارتی انتخاب سے قبل ہونے والی مہم کے دوران ریپبلکنز بشمول ان کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس رقم کی ادائیگی پر اوباما کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Read More »

امریکہ میں فلپائن کے ناظم الامور سے وضاحت طلب

اطلاعات کے مطابق فلپائن کے صدر ڈیوٹرٹے نے گزشتہ ہفتے ایک فوجی کیمپ میں فوجیوں سے ملاقات کے دوران امریکی سفیرگولڈ برگ کا ذکر کرتے ہوئے ان کی ذات  پر تنقید کی۔

Read More »

کوئٹہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی، واقعے کی عالمی سطح پر مذمت

پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں پیر کی صبح ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہونے والوں کی اکثریت اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت نے اس واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور منگل کو بلوچستان میں تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ اس واقعے کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال کی وجہ سے مرکزی شہر کوئٹہ کے تمام کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر بتائی جاتی ہے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق 32 شدید زخمیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پیر کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کو کوئٹہ کے علاقے منوں جان روڈ پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا اور جب ان کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں وکلاء اور ذرائع ابلاغ کے ںمائندے بھی پہنچ گئے تو اسی اثنا میں یہاں ایک زور دار دھماکا ہوا۔ مرنے والوں میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر باز محمد کاکڑ بڑی تعداد میں وکلا اور میڈیا کے دو نمائندے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے علیحدہ ہونے والے ایک دھڑے جماعت الاحرار نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ سول اسپتال بم دھماکے کی امریکہ سمیت مختلف ملکوں، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی طرف سے مذمت کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان میں پاکستان کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اس واقعے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کو یقینی بنائے۔ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت بھی سول اسپتال دھماکے کے بعد کوئٹہ پہنچی اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے باعث حالیہ برسوں میں ملک میں امن و امان کی صورتحال میں ماضی کی نسبت بہتری دیکھی جا رہی تھی لیکن رواں سال کے اوائل سے ایک بار پھر شدت پسندوں کی طرف سے مہلک حملے کیے جا چکے ہیں۔ کوئٹہ میں پیش آنے والا یہ اس سال کا دوسرا ہلاکت خیز واقعہ ہے۔ اس سے قبل مارچ میں لاہور کے ایک پارک میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں 74 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Read More »

دہشت گردی کی روک تھام، پاکستان کو شکوک کا سامنا

تجزیہ کار، مائیکل کُوگل من نے کہا ہے کہ پُرتشدد انتہاپسندی کا مسئلہ تب تک حل نہ ہوگا جب تک کہ پاکستان ’’سارے قسم کی دہشت گردی اور تمام طرح کے دہشت گرد گروپوں کے خلاف اقدام کرنے سے انکار کرتا رہے گا ‘‘

Read More »

’انسداد دہشت گردی، پاکستان کے ساتھ پارٹنرشپ جاری رہے گی‘

وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا ہے کہ یہ حملہ اسپتال پر ہوا جس کا ہدف وکلا کا تعزیتی اجلاس تھا، اور اُن وکلا کو نشانہ بنایا گیا جو اپنے ایک قابلِ عزت ساتھی کی موت پر سوگ کے لیے جمع تھے، جس کے باعث یہ مزید قبیح حرکت بنی

Read More »

نظم و نسق، صحت و تعلیم ’’اولین ترجیحات‘‘: مراد علی شاہ

’وائس آف امریکہ‘ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو مین وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اُن کی ترجیحات میں صوبے کے نظم و نسق کو بہتر بنانا اور صحت و صفائی اور تعلیم پر توجہ شامل ہیں

Read More »

ریو: برطانیہ کا پہلا طلائی تمغہ تیراک ایڈم پیٹی نے جیتا

اکیس سالہ برطانوی تیراک ایڈم پیٹی نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیراکی کے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک مقابلے میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے اور اپنا عالمی ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے

Read More »

کوئٹہ بم دھماکہ، امریکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

ترجمان نے وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کی جانب سے کی جانے والی تفتیش میں مدد دینے کی پیش کش کی ہے، ایسے میں جب وہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا کام کر رہی ہے

Read More »

ایران میں ’پوکے مون گو‘ پر پابندی عائد

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث گیم پر پابندی لگائی گئی ہے۔ایران پوکے مون گو پر پابندی عائد کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے، جبکہ انڈونیشیا نے پوکے مون گو پر جزوی پابندی عائد کی ہے

Read More »

ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج کو سزائے موت

وقاص شاہ کو گذشتہ سال اس وقت فائر کرکے قتل کیا گیا جب 12مارچ 2015ء کو رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز ’نائن زیرو‘ پر چھاپے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا۔ احتجاج کے دوران اچانک فائرنگ ہوئی جس سے وقاص شاہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow