اخبار

شام میں روسی میزائل دفاعی نظام پر امریکی ‘تحفظات’

پیٹر کک نے کہا کہ "داعش کے پاس کوئی فضائیہ نہیں ہے اور نہ ہی نصرہ فرنٹ کے پاس، یہی دو گروپس ہیں جن کے خلاف روس کہہ چکا ہے کہ وہ سب سے زیادہ فکرمند ہے۔"

Read More »

نائب صدارتی امیدواروں کا مباحثہ

کین نے ٹرمپ کو خواتین، اقلیتوں اور دیگر لوگوں کی توہین کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو پینس نے کہا کہ کلنٹن نے اس سے کہیں زیادہ امریکیوں کی توہین کی ہے۔

Read More »

برسلز: کیری کی اشرف غنی، عبداللہ سے ملاقات

محکمہٴ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملاقاتوں میں باہمی اور علاقائی امور کے وسیع جہتی پہلوؤں پر بات ہوئی، جن میں قومی وحدت پر مشتمل حکومت کو مضبوط کرنے کی کوششوں کی پیش رفت شامل ہے

Read More »

یمن: دنیا کا بدترین انسانی بحران

ذرائع ابلاغ کی توجہ شام پر لگی ہوئی ہے، جہاں طویل عرصے سے ملک کی تباہ کُن خانہ جنگی جاری ہے، جس میں لوگوں کی ایک تہائی ہلاک ہوچکی ہے جب کہ ایک کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں

Read More »

اب آپ بھی یو ٹیوب سے پیسہ کما سکتے ہیں

’یو ٹیوب‘ نے پاکستانی شہریوں کے لئے ایک نیا ’یوٹیوب پارٹنر‘ پروگرام شروع کیا ہے، جس کے ذریعے آپ اپنی ویڈیو ‘یوٹیوب‘ پر اپ لوڈ کیجئے اور گھر بیٹھے ہیسے کمایئے

Read More »

شام کے صدر کی حمایت پر کیری کی روس پر نکتہ چینی

کیری نے منگل کے روز برسلز میں کہا کہ ’’میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم شامی عوام کے معاملے پر ہار نہیں مانیں گے، اور ہم امن کے حصول کی کوششیں ترک نہیں کر رہے ہیں‘‘

Read More »

کلنٹن کو ٹرمپ پر پھر سے برتری حاصل: عام جائزہ رپورٹس

’پولیٹیکو نیوز ویب سائٹ‘ کے مطابق، لگتا ہے کلنٹن امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے والی ہیں، جو اب اُن 11 ریاستوں میں سے سات میں آگے ہیں، جن کی پوزیشن پہلے واضح نہیں تھی، اور یوں، اُنھیں ٹرمپ پر الیکٹورل کالج کے 270 ووٹوں میں اکثریت کی حمایت حاصل ہے

Read More »

کشمیری راہنما آسیہ اندرابی گرفتار

آسیہ اندرابی بھارتی کنٹرول کے کشمیر میں جاری احتجاجی مظاہروں میں سیکیورٹی فورسز اور بھارتی حکومت کے کردار پر کڑی تنقید کرتی رہیں ہیں۔

Read More »

شام: فضائی حملے میں القاعدہ کا سینئر رہنما ہلاک

’جبہت فتح الشام‘ نے، جسے باضابطہ طور پر ’جبہت النصرہ‘ کا نام دیا جاتا ہے، بتایا ہے کہ ابو الفراحی المصری اُس وقت ہلاک ہوا جب شمال مغربی صوبہٴ ادلب میں اُن کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا

Read More »

قومی لائحہ عمل کے بعض پہلوؤں پر پیش رفت تسلی بخش نہیں

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی سطحوں پر انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کوششیں کی جائیں گی اور رابطوں کو مزید مربوط بنایا جائے گا۔

Read More »

بھارتی پروگرام نشر کرنے پر ’لائسنس معطل یا منسوخ‘ ہو سکتا ہے

پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے نگران ادارے "پیمرا" نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارتی پروگرام نشر کرنے والے مقامی ٹی وی چینلز کا لائسنس فوری طور پر  معطل یا منسوخ کر دیا جائے گا۔ تاہم پیمرا نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق  پندرہ اکتوبر کے بعد  ہو گا۔   پیمرا کی طرف سے یہ اقدام  ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ پیمرا کی طرف سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے اسی کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی عوام کی طرف سے  یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے  کہ پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پروگرام اور ڈرامے نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے۔ قواعد و ضوابط کے تحت پاکستانی ٹی وی چینلز اپنی نشریات کا 10 فیصد غیر ملکی پروگراموں کے لیے مختص کر سکتے ہیں تاہم پیمرا کا کہنا ہے ملک میں ایک بڑی تعداد میں ٹی وی چینلز مقررہ حد سے زیادہ وقت کے لیے بھارتی پروگرام نشر کر رہے ہیں۔ پیمرا نے کہا ہے کہ اگر ایسے ٹی وی چینلز نے 15 اکتوبر کے بعد بھی یہ غیر قانونی طرز عمل جاری رکھا تھا ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ معروف تجزیہ کار ڈاکٹر مہدی حسن نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ قانونی طور پر پاکستانی ٹی وی  چینلز ایک مقررہ حد تک غیر ملکی پروگرام دکھا سکتے ہیں، تاہم اُن کے بقول حالیہ فیصلے کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں دیکھنا چاہیئے۔ " اگر (پاکستانی ٹی وی چینلز) کو (اپنی نشریات کے) دس فیصد دورانیے تک غیر ملکی پروگرام دکھانے کی اجازت دی ہوئی ہے تو بھارت کے پروگرام تو غیر ملکی پروگراموں میں آتے ہیں۔۔۔ یہ اور بات ہے کہ ان کی زبان وہی ہے جو ہماری زبان ہے وہ اسے ہندی کہتے ہیں ہم اس اردو کہتے ہیں اور لوگ وہ پروگرام بڑے شوق سے دیکھتے ہیں ۔۔۔ٹی وی چینلز بھی باقاعدگی سے یہ پروگرام چلاتے ہیں اور آج کل کیونکہ (دونوں ملکوں درمیان) کشیدگی بڑھی ہوئی ہے اس لیے یہ مسئلہ ہے۔" ڈاکٹر مہدی حسن کے بقول پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی سے صورتحال بدل جائے گی۔ " میرا اندازہ یہ ہے کہ آئندہ دس پندرہ بیس روز میں یہ حالات معمول پر آ جائیں گے تو پھر سب لوگ بھول جائیں گے کہ چینلز پر کیا دکھایا جا رہا ہے۔" جنوبی ایشیا کے دونوں ہمسایہ اٹیمی ملکوں کے درمیان حالیہ کشید گی سے نا صرف ان کے باہمی تعلقات متاثر ہوئے ہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی اس کے منفی اثرات دیکھے جا رہے ہیں جس کا مظہر دونوں ملکوں کی شہریوں کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر دیے جانے والے جذباتی  بیانات بھی ہیں۔ جب کہ حال ہی میں پاکستان میں سینما گھروں کے مالکان نے بھی یہ فیصلہ کیا کہ اُس وقت تک وہ بھارتی فلمیں نہیں دکھائیں گے جب تک کہ حالات معمول پر نہیں آ جاتے۔

Read More »

نائب صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثہ کی تیاری

انڈیانا کے گورنر ریپبلکن نائب صدارتی امیدوار مائیک پینس گو کہ انتخابی مہم میں حصہ لیتے آئے ہیں لیکن انھیں اکثر ٹرمپ کے بیانات سے متعلق وضاحتیں دینا پڑی ہیں۔

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow