Author Archives: imraneditor

این اے63 جہلم میں حکومت کی طرف سےدھاندلی کےثبوت حاصل کرنے کے بعد تحریک انصاف نے اگلی چال بھی چل دی

جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے63 جہلم میں حکومت کی طرف سےدھاندلی کےثبوت حاصل کرنے کے بعد تحریک انصاف نے اگلی چال بھی چل دی۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فواد چوہدری نے این اے63 جہلم کے انتخابی نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے درخواست کے مطابق47پولنگ اسٹیشنوں کے پولنگ بیگز غیر محفوظ ...

Read More »

بینائی نہیں تو کیا، خواب تو ہیں!

یہ بات شاید بہت سے لوگوں کے لیے تعجب کا باعث ہو کہ محمد فرقان کو بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لیے کسی ادارے میں داخلہ نہیں ملا اور اُنھوں نے از خود کمپیوٹر کے استعمال میں مہارت حاصل کی۔

Read More »

صدر براک اوباما چین پہنچ گئے

صدر براک اوباما ہفتہ کو چین کے شہر ہانگڈو پہنچے جہاں وہ دیگر عالمی رہنماؤں کے ہمراہ گروپ 20 (جی 20) کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس سے قبل ان کی اپنے چینی ہم منصب شی جنپنگ سے ملاقات بھی طے ہے۔ اتوار اور پیر کو اس کانفرنس کے بعد امریکی صدر منگل سے جمعرات تک لاؤس میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم اور مشرقی ایشیا کی کانفرنسوں میں شریک ہوں گے۔ اوباما کا بطور امریکی صدر ایشیا کا یہ گیارہواں دورہ ہے اور جی 20 کی کانفرنس میں انھیں متعدد مشکل معاملات کا سامنا رہے گا جہاں دنیا کی 20 بڑی معیشتوں پر مشتمل ممالک کے رہنما سست عالمی معیشت کو فروغ دینے کے معاملے پر بھی بحث اور وہ موسمیاتی تبدیلوں کے خلاف بھی آواز اٹھائیں گے۔ ریاست ہوائی کے مرکزی شہر ہونولولو میں جمعرات کو بات کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا تھا کہ "کوئی بھی ملک، یہاں تک کہ امریکہ جتنا طاقتور ملک بھی، موسمیاتی تبدیلی سے مدافع نہیں ہوسکتا۔" صدر اوباما کی دوسری اور آخری صدارتی مدت ختم ہونے میں پانچ ماہ سے بھی کم عرصہ باقی رہ گیا ہے اور بطور صدر وہ اس خطے میں امریکہ کے اثر و رسوخ اور طاقت کو بڑھانے کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔ صدر اوباما کے مطابق امریکہ کی سلامتی کے مستقبل اور خوشحالی کے لیے خارجہ پالیسی کو دوبارہ متوازن کرنا امریکہ کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایشیا کے دورے کے دوران وہ تواتر کے ساتھ تجارتی سمجھوتے 'ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ' یعنی ٹی پی پی کی توثیق کرنے کے لیے "ایک مضبوط موقف" پیش کریں گے۔ اس تجارتی معاہدے پر بحرالکاہل خطے کے 12 ممالک نے دستخط کیے ہیں اور یہ اس خطے کی اقتصادی (ترقی) کی بنیاد ہے۔

Read More »

فلپائن میں بم دھماکا، 14 افراد ہلاک

فلپائن کے ایک بازار میں بم دھماکے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکا ملک کے صدر روڈریگو دوترتے کے آبائی شہر ڈاوو کے ایک مصروف بازار میں ہوا۔ جب یہ دھماکا ہوا تو صدر اپنے آبائی شہر ہی میں تھے، بم دھماکا بازار میں ایک پرتعیش مارکو پولو ہوٹل کے قریب ہوا، جہاں عموماً صدر آ کر رہتے رہے۔ فلپائن کے صدر نے ہفتہ کو شہر میں ’لاقانونیت‘ ایسے حالات کا نفاذ کر دیا، اور اس اعلان سے فوج کو بھی یہ اجازت مل گئی کہ وہ پولیس کے ساتھ اپنی چوکیاں بھی قائم کرے اور گشت کو بڑھائے۔ روڈریگو دوترتے رواں سال جون میں منصب صدارت سنھبالنے سے قبل اپنے شہر کے 22 سال تک میئر رہے اور اُنھیں یہاں خاصی مقبولیت حاصل ہے۔ شدت پسند گروہ ابوسیاف نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن تفتیشں کار اس بم حملے میں ممکنہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے عناصر کے ملوث ہونے کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شدت پسند گروہ ابوسیاف دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ سے وابستگی کا اعلان کر چکا ہے۔ ابوسیاف تنظیم کے جنگجو ملک میں مہلک بم دھماکوں، اغوا برائے تاوان اور یرغمالیوں کو قتل کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

Read More »

بان کی مون کی مردان دہشت گرد حملوں کی مذمت

اپنے بیان میں بان کی مون نے احتساب کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اِن دہشت گرد حملوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے

Read More »

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاایم این اے راجہ مطلوب مہدی کو فون کم ووٹ لینے پرجواب طلب

جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک)گذشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم این اے راجہ مطلوب مہدی کو ٹیلی فون کیا اورمبارک باد دی ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کم ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے پر استفسارکیا جس پر راجہ مطلوب مہدی نے تفصیلی جواب دینے کے ...

Read More »

شیر کی جیت ،ضلع جہلم کی عوام بجلی سے محروم کردی گئی،بجلی کا دورانیہ طویل

جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق) جہلم کے حلقہ این اے 63 میں ضمنی انتخاب کے فوراَ بعد بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔ گھریلو زندگی کے ساتھ ساتھ کاروباری زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گئی ۔سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کا م کرنے والے ملازمین اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ...

Read More »

راجہ مطلوب مہدی کو ضمنی انتخابا ت میں کا میا بی پر مبارکباد پیش کرتا ہو ں ۔ کو نسلر حا جی محمد سلیم طا ہر

جہلم ( راجہ نو بہار خان) ضمنی انتخابا ت میں ن لیگ ایک بار پھر بازی لے گئی۔میں راجہ مطلوب مہدی کو ضمنی انتخابا ت میں کا میا بی پر مبارکباد پیش کرتا ہو ں ۔مجھے یقین ہے کہ راجہ مطلوب مہدی عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور عوامی و علاقائی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن ...

Read More »

نوابزادہ مطلوب مہدی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے۔ مہر محمد فیاض ایم پی اے

دینہ(عرفان محبوب چوہدری + رضوان سیٹھی )نوابزادہ مطلوب مہدی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے، عوام کی خدمت کو اپنے لئے مشن اور عبادت سمجھتا ہوں، ضلع جہلم حقیقی معنوں میں مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے موجودہ حالات میں ملک کو منفی سیاست کی نہیں اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے احتجاجی سیاست کرنے والے ہوش کے ...

Read More »

صحافی برادری حق اور سچ کی آواز کو بلند کرنے کے لئے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی۔سید اکرم حسین شاہ

جہلم( چوہدری عابد محمود +سید مستفیض اقبال بخاری) صحافی برادری حق اور سچ کی آواز کو بلند کرنے کے لئے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی،صحافی برادری منفی نتائج کی پرواہ کئے بغیر اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہے ، ان خیالات کا اظہار میڈیا ون کے چیئرمین سید اکرم حسین شاہ نے ...

Read More »

جہلم ٹریفک پولیس کے اہلکار اورسرکاری ادارے قوانین کی دھجیاں اڑانے لگے

جہلم( چوہدری عابد محمود +سیدمظہر عباس) جہلم ٹریفک پولیس کے اہلکار اورسرکاری ادارے قوانین کی دھجیاں اڑانے لگے۔زیر استعمال پرائیویٹ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں سے نمبر پلیٹس غائب، اہلکار موٹر سائیکلوں پر خود ساختہ نمبر پلیٹس آویزا ں کر کے آزادنہ گھومنے لگے۔ شہریوں کو بھاری چالان اور پکڑ دھکڑ ، محافظ سکوارڈ کے اہلکار چیکنگ کے بہانے دیہاڑیاں لگانے ...

Read More »

ضلع جہلم کے تمام سرکاری بوائز و گرلز کالجوں میں اساتذہ کی کمی کو دورکرنے کے لئے سی ٹی آئی ٹیچرز بھرتی کرنے کا شیڈول جاری

جہلم( چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ) محکمہ تعلیم پنجاب نے ضلع جہلم کے تمام سرکاری بوائز و گرلز کالجوں میں اساتذہ کی کمی کو دورکرنے کے لئے سی ٹی آئی ٹیچرز بھرتی کرنے کا شیڈول جاری کر دیا۔اس سلسلے میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین کچہری روڈ جہلم میں21 مضامین کے لئے سی ٹی آئی ٹیچرز بھرتی کئے جائیں گے۔ان ...

Read More »

آنکھوں میں عالمی کھیلوں کا خواب سجائے لاہور کا رہائشی سائیکلسٹ ارتضیٰ قدیرلاہور سے جہلم پہنچ گیا

جہلم( چوہدری عابد محمود +عامر کیانی) آنکھوں میں عالمی کھیلوں کا خواب سجائے لاہور کا رہائشی سائیکلسٹ ارتضیٰ قدیرلاہور سے جہلم پہنچ گیا ، شہریوں نے نوجوان سائیکلسٹ کا جادہ کے مقام پر استقبال کیا، اس موقع پر ارتضیٰ قدیر نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز واپڈا ٹاؤن لاہور سے عالمی کھیلوں میں حصہ لینے کی ...

Read More »

کانسٹیبل اسد محمود ولد سردار خان سکنہ ٹھیکریاں کے نمازجنازہ میں ملک سکندر حیات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، جہلم کی شرکت

جہلم( چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان) ملک سکندر حیات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، جہلم نے گزشتہ روز پولیس لائن جہلم میں کانسٹیبل اسد محمود ولد سردار خان سکنہ ٹھیکریاں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس جہلم کے جنازہ میں شرکت کی۔ جس میں ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن سمیت ضلع بھر کے پولیس افسران و ملازمین کے علاوہ صحافیوں نے ...

Read More »

کلنٹن کی نجی اِی میلز، ایف بی آئی نے تفتیشی رپورٹ جاری کردی

اِن دستاویزات میں وہ تکنیکی تفاصیل بھی درج ہیں آیا تفتیش کے دوران کلنٹن کے مکان کے بیسمنٹ میں رکھے گئے سرور میں سے کیا کچھ اخذ کیا گیا

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow