Author Archives: imraneditor

شام پر ممکنہ طور پر کیمیائی حملہ ہوا تھا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے کیمیائی ہتھیاروں کی نگرانی سے متعلق ادارے نے بدھ کے روز کہا ہے کہ یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ پچھلے سال شمالی شام پر حملے میں بہت ممکنہ طور پر ممنوعہ اعصابی نظم کو مفلوج کرنے والی کیمیائی گیس اور کلورین کا استعمال کیا گیا تھا۔ کیمیائی ہتھیاروں سے بچاؤ کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ نئی رپورٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ شام کے جنوبی قصبے الصامنہ پر پچھلے سال 24 مارچ کو ممکنہ طور پر سرین گیس سے حملہ کیا گیا تھا۔ نگران ادارے نے شواہد سے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا ہے کہ اس سے اگلے روز الصامنہ کے اسپتال اور آس پاس کے علاقے پر حملے میں کلورین گیس استعمال کی گئی تھی۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اس نے یہ نتائج موقع پر موجود افراد کی شہادتوں اور وہاں سے حاصل کردہ نمونوں کے تجزیے کی بنیاد پر اخذ کیے ہیں ۔ عالمی ادارے او پی سی ڈبلیو کی حقائق معلوم کرنے والی ٹیم   2014 میں شام میں کیمیائی حملوں کے کئی الزامات کے بعد تشکیل دی گئی تھی ۔ ٹیم کی ذمہ داری الزامات سے متعلق حقائق معلوم کرنا تھا۔ تاہم ٹیم کے دائرہ اختیار میں کسی پر کیمیائی حملہ کرنے کا الزام عائد کرنا شامل نہیں تھا۔

Read More »

ٹیسٹ کرکٹ کی نووارد ٹیم افغانستان کا بھارت سے ٹاکرا

افغانستان کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کا درجہ حاصل کرنے کے بعد اپنا اولین ٹیسٹ کل بھارت کے خلاف بنگالورو میں  کھیل رہی ہے۔ یوں ٹیسٹ کرکٹ کی نوروارد ٹیم دنیا کی نمبر ایک ٹیم کے خلاف نبرد آزما ہو گی۔ اس موقع پر بھارت کے وزیر اعظم  نرندر مودی نے اپنے خاص پیغام میں کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے اور اُن کیلئے یہ نہایت  خوشی کی بات ہے کہ افغانستان نے اپنا اولین ٹیسٹ میچ  کھیلنے کیلئے بھارت کا انتخاب کیا ہے۔ ​وزیر اعظم مودی نے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم نے بہت کم عرصے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کئی ٹیسٹ ٹیموں  کے خلاف فتوحات بھی حاصل کی ہیں اور اب کرکٹ افغان قوم کو متحد کرنے کی قوت بن چکی ہے۔ نرندر مودی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بھارت کیلئے یہ فخر کی بات ہے کہ وہ افغاستان کرکٹ ٹیم کے اس سفر میں اُس کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ اپنے پیغام میں بھارتی وزیر اعظم نے افغانستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کو یہ تاریخی میچ بھارت میں منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔  دونوں ٹیموں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے نرندر مودی نے کہا کہ یہ ٹیسٹ میچ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا عظیم مظہر ہو گا۔ افغانستان کی ٹیم نے ٹیسٹ کا درجہ حاصل کرنے کے بعد سے کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور متعدد ٹیسٹ ٹیموں کے خلاف فتوحات حاصل کی ہیں۔ یوں بھارتی کرکٹ ٹیم اس تاریخی ٹیسٹ سے قبل کچھ نروس دکھائی دے رہی ہے کیونکہ افغانستان کی ٹیم سپن بالنگ کے شعبے میں خاصی مضبوط دکھائی دیتی ہے اور ماہرین کی رائے کے مطابق سپن کو کھیلنے میں  بھارتی بلے بازوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ تاہم بیٹنگ  کے شعبے میں بھارتی ٹیم خاصی مضبوط ہے۔ بھارتی ٹیم میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیے، روندر جدیجا، ایشون اور دنیش کارتھک خاصی فارم میں دکھائی دیتے ہیں۔ ٹیم میں وراٹ کوہلی کی کرون نائر کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب افغانستان کی ٹیم میں مشہور بلے باز محمد شہزاد نے دھواں دار بیٹنگ کرنے کے حوالے سے شہرت حاصل کی ہے۔ اُن کے علاوہ راشد خان کی گگلی بھارتی بلے بازوں کو خاصا پریشان کر سکتی ہے۔  اصغر سٹانکزئی ٹیم کی قیادت کریں گے جو خود بھی ایک منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں اور اُنہوں نے افغان ٹیم کو ورلڈ کپ کے کوالیفائینگ ٹورنمنٹ میں سر فہرست لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ افغانستان ٹیم کے کوچ  فل سمنز کا کہنا ہے کہ محمد شہزاد کی فٹنس ایک روزہ میچوں کیلئے بہترین رہی ہے۔ تاہم  ٹیسٹ میچ  بالکل مختلف فارمیٹ ہے اور اُنہیں اس کیلئے اپنی فٹنس ثابت کرنا ہو گی۔ بھارت کے خلاف میچ میں وکٹ کیپنگ  کے فرائض افسر زازائی سنبھالیں  گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگالورو کی وکٹ عام طور پر پیس بالروں کیلئے زیادہ ساز گار ہوتی ہے۔ لہذا یہ دیکھنا ہو گا کہ جذبے سے بھرپور افغانستان کی یہ نئی ٹیم اپنی تاریخ کے اس اولین ٹیسٹ میں دنا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کے خلاف کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ دونوں ٹیموں کی حتمی لائن اپ ان کھلاڑیوں سے منتخب کی جائے گی: افغانستان: احمد شہزاد (کپتان)، جاوید احمدی، رحمت شاہ، اصغر سٹانکزئی، ناصر جمال، حشمت اللہ  شہیدی، محمد نبی، افسر زازائی (وکٹ کیپر)، راشد خان، امیر حمزہ، ظہیر خان، یامین احمدزئی، وفادار اور مجیب الرحمان۔ بھارت:  ایم وجے، شکھر دھون، کے ایل راہول، چیتیشور پجارا، اجنکیا راہانے (کپتان)،  کرون نائر، دنیش کارتھک (وکٹ کیپر)، ہردک پانڈیے، ایشون، روندر جدیجا، ایشانت شرما  اور اُمیش یادو۔

Read More »

اوپیک کی جانب سے پیٹرول کے نرخ بڑھانے پر ٹرمپ کی تنقید

اوپیک کے تیل پیدا کرنے والے 14 ملک جن میں سعودی عرب، ایران، عراق، کویت اور ونزویلا شامل ہیں، دنیا کا تقریباً 40 فی صد پیٹرول پیدا کرتے ہیں۔ لیکن، بین الاقوامی منڈیوں میں تقریباً 60 فی صد تیل کا کاروبار اِنہی سے وابستہ ہے

Read More »

فٹ بال 2026 ورلڈ کپ کے میزبان امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو

ماسکو میں آج بدھ کے روز ہونے والے فیفا کے 68 ویں سالانہ اجلاس میں 2026 ساکر ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق مشترکہ طور پر امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو کو دے دئے گئے ہیں۔ یہ ووٹنگ 2018 کے ورلڈ کپ کے آغاز سے صرف ایک روز قبل ہوئی ہے۔ شمالی امریکہ کی طرف سے میزبانی کی پیشکش کے مقابلے میں صرف ایک اُمیدوار مراکش تھا۔ رائے شماری میں میزبانی کا فیصلہ شمالی امریکہ کے ممالک کے حق میں 65 ووٹوں کے مقابلے میں 134 ووٹوں سے ہوا۔ اس موقع پر امریکی ساکر فیڈریشن کے صدر کارلوس کورڈیرو نے اپنی مختصر تقریر میں  کہا، ’’اس زبردست عزت افزائی کیلئے شکریہ۔ آج جیت فٹ بال کی ہی ہوئی ہے۔‘‘ فٹ بال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میزبانی تین ملکوں کو مشترکہ طور پر دی گئی ہے۔  تاہم اس ورلڈ کپ کے زیادہ تر میچ امریکہ میں ہوں گے۔ ٹورنمنٹ کے کل 80 میچوں میں سے  10کینڈا میں اور اتنے ہی میچ میکسیکو میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی 60 میچوں کا انعقاد امریکہ میں ہو گا۔ ورلڈ کپ کا فائنل نیوجرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں ہو گا۔ توقع ہے کہ اس سے فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کو 11 ارب ڈالر کی آمدنی ہو گی۔ اس سے قبل امریکہ تن تنہا 1994 میں فیفا ورلڈ کپ ساکر کی میزبانی کر چکا ہے جبکہ میکسیکو دو بار 1970 اور 1986 فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ کینڈا میں البتہ یہ ٹورنمنٹ کبھی منعقد نہیں ہوا ہے۔ آج بدھ کے روز ہونے والی رائے شماری میں فیفا کی 211 رکن فٹ بال ایسوسئیشنز کو ووٹ دینے کا حق حاصل تھا اور شمالی امریکہ کے حق میں حمایت براعظم امریکہ، یورپ اور ایشیا سے آئی جبکہ افریقہ کے چند ممالک نے بھی شمالی امریکہ کے حق میں ووٹ دیا۔ اس مرتبہ ورلڈ کپ میں امریکہ کی فٹ بال ٹیم شامل نہیں ہو گی۔  یہ 1986 کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کوالی فائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow