Author Archives: imraneditor

سائنس فکشن کو حقیقت میں بدلتی ٹیکنالوجی

ڈیجیٹیل ڈیٹا اب ڈی این اے میں محفوظ کیا جا سکتا ہے جو انسانوں کو پہلے سے زیادہ ذہین بنا سکتا ہے۔ سائسندان ایک ایسی ٹیکنالوجی پر کام کررہے ہیں جس میں انسانی جینز میں رد و بدل کرکے اس میں معلومات محفوظ کی جاسکیں گی

Read More »

ماہ رمضان کے دوران بھارتی کشمیر میں فوجی آپریشن معطل رکھنے کا اعلان

وزارت داخلہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ وزیرِ داخلہ راجناتھ سنگھ نے ریاست کی وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کو اس فیصلے کے بارے میں مطلع کردیا ہے۔ ادھر، وزیرِ اعلیٰ نے اپنے فوری ردِ عمل میں کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کا ’’دل و جان سے خیر مقدم کرتی ہیں‘‘

Read More »

امریکی آئین مسلمانوں کو رمضان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی آزادی دیتا ہے: ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے کہا کہ رمضان خود احتسابی پر عمل پیرا ہونے کا تقاضا کرتا ہے، جس سے فرد کی روحانیت پروان چڑھتی ہے اور خدا کی طرف سے بخشی گئی رحمتوں کی شکریہ ادائگی ہوتی ہے

Read More »

ممبئی حملہ کیس: بھارتی گواہوں کی دستیابی کے لیے حکام سے جواب طلب

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے بھارتی شہر ممبئی میں دس سال قبل ہونے والے دہشت گرد حملوں سے متعلق زیرسماعت مقدمے میں استغاثہ کے آخری دو گواہوں کو طلب کرتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ 27 بھارتی گواہوں کی دستیابی کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی کو مکمل کیا جا سکے۔ ممبئی حملہ کیس سے متعلق یہ مقدمہ 2009ء سے چل رہا ہے۔ لیکن بدھ کو اس کی سماعت ایک ایسے وقت شروع ہوئی جب گزشتہ ہفتے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے ایک اخباری انٹرویو میں یہ سوال اٹھایا تھا کہ یہ مقدمہ ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوسکا۔ بعدازاں صحافیوں سے گفتگو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ اس میں تاخیر بھارت کی طرف سے شواہد کی فراہمی میں مبینہ طور پر تعاون نہ کرنے کی وجہ سے ہو رہی ہے تو نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بھی کافی شواہد ہیں۔ بدھ کو ہونے والی سماعت میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وفاقی تفتیشی ادارے 'ایف آئی اے' کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا اور ایک دوسرے عہدیدار زاہد اختر کو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے کہا کہ ایسے میں جب مقدمہ اپنے آخری مراحل میں ہے ایف آئی اے کے ڈی جی اور خارجہ و داخلہ وزارتوں کے سیکرٹریز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عدالت کو 27 گواہوں کی دستیابی کی بابت ٹھوس اور حتمی جواب دیں تاکہ اس کارروائی کو مکمل کیا جا سکے۔ بھارت کا الزام ہے کہ ممبئی حملوں کی منسوبہ بندی پاکستان میں موجود کالعدم تنظیم لشکر طیبہ نے کی تھی اور حملہ آور بھی سرحد پار آئے تھے۔ پاکستان ان الزامات کو مسترد کر چکا ہے لیکن اس نے لشکر طیبہ سے وابستہ مبینہ منصوبہ ساز ذکی الرحمن لکھوی سمیت سات لوگوں کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کی تھی۔ 2016ء کے اوائل میں اسلام آباد نے اس معاملے میں 27 بھارتی شہریوں کو بطور گواہ پاکستان بھیجنے کے لیے نئی دہلی سے رابطہ کیا تھا اور اُسی سال کے وسط میں بھارت نے اس پر آمادگی بھی ظاہر کی تھی۔ لیکن بوجوہ اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ رواں ہفتے ہی پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بھی پاکستان کے اس موقف کو دہرایا کہ ممبئی حملوں کے مقدمے کی کارروائی میں تاخیر بھارت کی طرف سے عدم تعاون کی وجہ سے ہو رہی ہے۔  

Read More »

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں چیئرمین نیب 22 مئی کو طلب

حزب مخالف کی جماعتیں چیئرمین نیب کو طلب کرنے کی مخالفت کرتی رہی ہیں اور پیپلز پارٹی کے دو اراکین نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے، جو کہ قانون و انصاف کی کمیٹی کے ارکان تھے، اپنے استعفی کمیٹی چیئرمین کو بجھوا دیئے ہیں

Read More »

’ایف اے ٹی ایف‘ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے متحرک سفارتکاری ضروری

فروری میں ’ایف اے ٹی ایف‘ کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو تین ماہ کا وقت دیا تھا جس کے بعد حکومت کی طرف سے بعض اقدام بشمول قانون سازی بھی دیکھنے میں آئی اور حکومتی عہدیدار اس ضمن میں خاصے پرامید دکھائی دیتے ہیں

Read More »

بداعتمادی دور کرنے کے لیے پاک افغان رابطوں میں تیزی

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر کے دفتر سے جاری بیان میں افغانستان کے نائب وزیرِ خارجہ حکمت خلیل کرزئی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔

Read More »

انڈونیشیا: ایک اور پولیس مرکز پر حملہ، چار حملہ آور ہلاک

انڈونیشیا میں ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا بڑا دہشت گرد حملہ ہے۔ اس سے قبل اتوار اور پیر کو انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سورابایا میں ہونے والے خود کش حملوں میں 13 حملہ آوروں سمیت 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Read More »

شمالی کوریا کی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی

اس سےقبل شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کو جواز بناتے ہوئے جنوبی کورین حکام کے ساتھ بدھ کو طے شدہ اعلیٰ سطحی مذاکرات اچانک منسوخ کردیے تھے۔

Read More »

راحت فتح علی خان ‘پیغامِ امن’ کے لیے لتا منگیشکر کا گانا گائیں گے

’اللہ تیرو نام، ایشور تیرو نام۔۔‘ یہ گانا اب تک آپ نے بھارت کی لیونگ لیجنڈ لتا منگیشکر کی آواز میں ہی سنا ہوگا۔ لیکن اب اسی سدا بہار گیت کو آپ راحت فتح علی خان کی آواز میں سن سکیں گے۔

Read More »

رمضان المبارک کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مائل پومپیو کا پیغام

ماہ صیام کے آغاز کے موقع پر امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اپنے ایک بیان  میں کہا ہے کہ وہ  دنیا بھر کے مسلمانوں کو امن اور رمضان المبارک کی  برکتوں کے لیے دعاگو ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان   کا مہینہ  ادب و احترام، فیاضی و سخاوت اور روحانی مشاہدہ نفس کا وقت ہے۔  رمضان المبارک کمیونٹی سے محبت بانٹے کا بھی مہینہ ہے اور اکثر و بیشتر  اس مہینے میں  خاندان اور دوستوں سے دوبارہ  رابطے بحال کیے جاتے ہیں۔   یہ مہینہ مسلمانوں کو یہ درس دیتا ہے کہ وہ ان لوگوں کی مدد کریں جو کم خوش نصیب ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور دنیا بھر میں مسلمان  اس مہینے کے دوران ہر روز اپنے معاشروں کے لیے عطیات دیں گے  اور لاکھوں افراد  خدمت اور اپنے ہمسائیوں کو کچھ لوٹانے کے لیے خصوصی انداز میں کام کریں گے۔ اس ماہ کے دوران ہر سال دنیا بھر میں ہمارے بہت سے سفارت خانے اور قونصل خانے   مسلمانوں اور دوسرے عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کو اکھٹا کرنے کے لیے  خصوصی تقریبات منعقد کرتے ہیں  جو امن ، استحکام اور خوشحالی  کی منزل کے حصول کے ہمارے عہد سے وابستہ ہیں۔ اس طرح کی تقریبات اور  اشتراک  ہماری سفارت کاری ، شرکت داری کے ذریعے  مضبوط کمیونیٹز  کے لیے راستہ ہموار کرنے اور تنوع کے احترام   کے کلیدی  پہلوؤں میں شامل ہیں۔ میں اس ماہ کے آغاز کے موقع  پران سب کے لیے ایک بہت خوش کن اور خوشحال رمضان کریم  کی  خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔

Read More »

کیا کراچی سرکلر ریلوے کے خوب کو تعبیر ملنے والی ہے

کراچی سرکلر ریلوے کا آغاز1964 میں ہوا تھا۔ 43 کلو میٹر طویل سرکلر ریلوے سے کراچی کی 70فیصد آبادی فیض یاب ہو رہی تھی جبکہ اس دوران شہر بھر میں بڑی بسیں اور منی بسیں بھی شہریوں کی آمد ورفت کی ضروريات پوری کررہی تھیں۔

Read More »

متنازع نقشے کی ٹی شرٹس پہننے پر چینی سیاحوں کو ویت نام سے نکالنے کا مطالبہ

چین اور ویت نام کے درمیان طویل عرصے سے قدرتی وسائل سے مالا مال سمندر کی ملکیت پر تنازع چل رہا ہے۔ جہاں بیجنگ نے مصنوعی جزائر تعمیر کر کے ہوائی اڈے اور فوجی آلات نصب کر دیے ہیں۔

Read More »

غزہ تشدد سفارت خانے کی منتقلی کے باعث نہیں، حماس کی شہ کا نتیجہ ہے: نِکی ہیلی

امریکی سفیر نے کہا کہ ’’حالیہ دِنوں حماس کے دہشت گردوں نے، جن کی ایران حمایت کرتا ہے، اسرائیلی سلامتی افواج اور زیریں ڈھانچے پر حملوں کی شہ دی تھی‘‘

Read More »

ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ پر امریکہ نے پابندیاں لگادیں

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ، ایران کے ہاتھوں بین الاقوامی مالیاتی نظام کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال کی اجازت نہیں دے گا۔   بین الاقوامی کمیونٹی کو ایران کے اپنے پراکسی دہشت گردوں کو مالی مدد فراہم کرنے کی گمراہ کن کوششوں سے چوکنا رہنا چاہیے۔

Read More »

بنارس میں زیر تعمیر فلائی اوور منہدم 16 ہلاک

یہ حادثہ کینٹونمنٹ علاقہ کے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب پل کا ایک حصہ وہاں موجود لوگوں پر، جو کہ خیال کیا جاتا ہے مزدور تھے، گر گیا۔ ملبے کے نیچے دب کر ایک منی بس اور چار گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

Read More »

پشاور میں خواجہ سراؤں کا سپورٹس فیسٹول

پشاور کی خواجہ سرا برادری کے لئے ضلعی انتظامیہ اور خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے ایک روزہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا جس میں صوبہ بھر سے درجنوں خواجہ سرؤوں کے علاوہ کوئٹہ سے بھی ٹرانسجینڈرز نے شرکت کی۔ سپورٹس گالہ میں کرکٹ، فٹبال، بیٹمنٹن، رسہ کشی، تیر اندازی اور اتھلیٹکس کے مقابلے ہوئے۔ کرکٹ میں خواجہ سرا گرو آرزو اور ٹرانس ایکشن کمیٹی کی صدر فرزانہ جان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ آرزو کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ تین آورز میں 21 رنز بنائے جس کے جواب میں فرزانہ کی ٹیم نے تیسرے اوور کی دوسری گیند پر ہدف حاصل کر لیا۔ فٹبال میچ میں فیصلہ فری ککس کے زریعے ہوا جس کی فاتح گرو آرزو کی ٹیم رہی۔ اتھلیٹکس میں خواجہ سرا خوشبو نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ تیر اندازی میں خواجہ سرا پارو سب پر سبقت لے گئیں۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا ٹرانس ایکشن کی صدر فرزانہ جان نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی ایکٹیویٹی نہ صرف صحت کے لئے اہم ہوتی ہے بلکہ اس سے ایک پیغام بھی جاتا ہے کہ خواجہ سرا صرف ناچ گانے تک محدود نہیں ہیں بلکہ ان کا باقی شعبوں پر بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کسی مرد یا عورت کا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جس طرح مردوں اور عورتوں کی ٹیمیں ہوتی ہیں اور وہ مختلف کھیلوں میں حصہ لیتی ہیں اس طرح کے مواقع خواجہ سراؤں کو بھی مہیا کرنے چاہیئے۔ فرزانہ نے کہا کہ ہماری برادری کی خواجہ سرا اپنے بیوٹی پارلر، اور بوتیک چلا رہی ہیں جبکہ کئی نے گاڑی چلانا بھی شروع  کر دیا ہے۔  اگر ان کو مواقع ملے تو مستقبل میں یہ ملک کا نام کھیل کے میدانوں میں بھی روشن کر سکتی ہیں۔ کوئٹہ سے آئی ہوئی ٹرانسجینڈر کے حقوق کے لئے سرگرم خواجہ سرا کومل شاہ آفریدی نے کہا کہ پشاور میں اپنے ساتھیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھا تو بہت خوشی محسوس ہوئی۔ کوئٹہ میں ہم ایسی سرگرمیوں کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہماری خود اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے۔

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow