Author Archives: imraneditor

میڈرڈ: اسپین نے ڈوبتےبحری جہاز میں سوار 930 غیرقانونی مسافروں کو بچا لیا

کوسٹ گارڈ نے بتایا ہے کہ جبرالٹر کی تنگ گزرگاہ سے ربڑ کی کشتیوں کو بچا لیا گیا، جنہیں گہرے پانی میں ہوا بھر کر چھوڑ دیا جاتا ہے، جہاں سے محافظوں کو چار لاشیں ملی ہیں۔ ادھر، فرانس نے اسپین کی جانب سے اکورئس' بحری جہاز پر سوار تارکین وطن میں سے چند سو کو پناہ دینے کی پیش کش قبول کرلی ہے

Read More »

صدر غنی کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم

اپنے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ''خونریزی بند کرنے کا فائدہ افغانستان کے سبھی لوگوں کو ہوگا''، اور یہ کہ ''اس پیش کش کا معاشرے کے تمام طبقوں کی طرف سے وسیع تر مثبت رد عمل سامنے آ رہا ہے''

Read More »

امریکہ کا صدر غنی کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع اور مذاکرات کی پیش کش کا خیر مقدم

اپنے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ''خونریزی بند کرنے کا فائدہ افغانستان کے سبھی لوگوں کو ہوگا''، اور یہ کہ ''اس پیش کش کا معاشرے کے تمام طبقوں کی طرف سے وسیع تر مثبت رد عمل سامنے آ رہا ہے''

Read More »

پاکستانی سیاست میں ‘انتخابی جیت کے قابل’ امیدواروں کی نامزدگی کا رجحان

ممتاز تجزیہ کار اور 'سینٹرل پنجاب یونیورسٹی' میں کمیونیکیشن کے شعبے کے ڈین ڈاکٹر مغیث الدین نے کہا ہے کہ ''نظریاتی سیاست کا فقدان اور سیاسی جماعتوں کے اندر بجائے خود جمہوریت کا نہ ہونا، ان electables کے اثر و رسوخ کو فروغ دیتا ہے''

Read More »

پاکستان بھر میں ہفتے کو عید الفطر منائی گئی

اس موقع پر صدر ممنوع حسین اور نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کئے۔ دونوں شخصیات کا اپنے اپنے پیغامات میں کہنا تھا کہ سیاسی مہم جوئی سے کدورتیں بڑھتی ہیں، جبکہ اسلام کی حقیقی تعلیمات سے معاشرتی ناہمواریوں کو ختم کیا جا سکتا ہے

Read More »

ننگرہار: بم دھماکے میں کم از کم 26 افراد ہلاک

اس سے قبل، درجنوں غیر مسلح طالبان شدت پسند عید منانے کے لیے افغان دارلحکومت اور دیگر شہروں کے اندر داخل ہوئے۔ فوجیوں اور شدت پسند گلے ملے اور اپنے سمارٹ فون پر 'سیلفیز' بنائیں۔ تاہم، کچھ صوبوں میں باغیوں نے راکٹ لائنچر، دستی بم اور گولہ بارود اٹھا رکھا تھا

Read More »

حدیدہ کے ہوائی اڈہ پر ‘سعودی اتحادی فورسز کا کنٹرول’

یمن میں حکام نے بتایا ہے کہ سعودی زیر قیادت فورسز نے باغیوں کے زیر تسلط ساحلی شہر حدیدہ کے ہوائی اڈے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ یمن کی جلاوطن حکومت کی وفادار فوج نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہ اب انجینیئرز ان بارودی سرنگوں کو ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں جو حوثی باغی یہاں لگا کر گئے تھے۔ حوثیوں نے ہوائی اڈے کا قبضہ چھن جانے کے بارے میں فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ تقریباً چھ لاکھ آبادی والے اس ساحلی شہر کے جنوب میں یہ ہوائی اڈہ واقع ہے اور تاحال یہ لڑائی شہر کے اندورنی حصے اور اہم بندرگاہ تک نہیں پہنچی ہے۔ ایران کے حمایت یافتہ شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف تین روز سے سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی فورسز کی جاری لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 280 ہوگئی ہے۔ حدیدہ پر باغیوں کا قبضہ ہے اور یہ ساحلی شہر جزیرہ نما عرب کے اس پسماندہ ترین ملک میں رسد اور خوراک کی آمد کے لیے بہت اہم ہے۔ لڑائی کے باعث پہلے ہی شہر میں انسانی بحران کا خدشہ جنم لے چکا ہے جہاں لوگوں کو خوراک اور بنیادی اشیائے ضروری کی قلت کا سامنا ہے۔ سعودی اتحاد نے حوثیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا بتایا ہے جب کہ باغیوں نے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے حکومت نواز فورسز کی طرف ایک بیلسٹک میزائل داغا۔ تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ یمنی حکام کے مطابق بدھ سے شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک یمنی فورسز کے درجنوں اہلکار مارے جا چکے ہیں۔ اکثریت بارودی سرنگوں اور سڑک میں نصب بم پھٹنے سے ہلاک ہوئی۔

Read More »

پاکستان میں عید الفطر، قیادت کے رواداری کے پیغامات

پاکستان میں ہفتہ کو عید الفطر منائی جا رہی ہے اور ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے اس موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے نظم و ضبط، خلوص اور رواداری کے پیغامات دیے ہیں۔ صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عملدرآمد کرنے سے ہی معاشرے میں موجود ناانصافیوں میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو ان افراد کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی اور ملک و قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالفطر کی نماز پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجیوں کے ساتھ ادا کی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' کے مطابق جنرل باجوہ کا اس موقع پر فوجیوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ اپنے گھروں سے دور اپنے وطن اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فرائض کی انجام دہی کے دوران عید مناتے ہوئے انھیں فخر کرنا چاہیے۔ ملک بھر کے تقریباً تمام بڑے شہروں میں نماز عید کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ ادھر پاکستان کے لیے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے بھی عید الفطر کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

Read More »

‘فضل اللہ کی ہلاکت پاک افغان تعلقات میں اچھی پیش رفت ثابت ہو گی’

پاکستان کے نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک نمایاں پیش رفت قرار دیا ہے۔ یہ بات انھوں نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے گفتگو میں کہی جنہوں نے اس دہشت گرد کی ہلاکت کی تصدیق کے لیے نگراں وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا تھا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ناصر الملک نے اس اطلاع پر افغان صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر پاکستان اور اس کے عوام کے دشمن کے خلاف کارروائی کی گئی اور تحریک طالبان پاکستان کی دہشت گرد کارروائیوں سے نقصان اٹھانے والے ملک میں یہ خبر طمانیت کا باعث ہے۔ پاکستانی فوج کے مطابق ملا فضل اللہ 2009ء سے افغانستان میں چھپا ہوا تھا اور وہیں سے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتا رہا۔ یہ دہشت گرد کمانڈر افغان صوبے کنڑ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونے والے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوا تاہم اس کی باضابطہ تصدیق ایک روز بعد سامنے آئی تھی۔ افغان صدر اشرف غنی نے جمعہ کو دیر گئے پاکستان کے نگراں وزیراعظم اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کر کے اس بارے میں تصدیق کی۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی افغان صدر کی طرف سے تصدیق اس اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ دونوں ملکوں کی سلامتی کے خطرہ بنے دہشت گردوں سے نمٹنا ضروری ہے۔ ناصر الملک نے افغان صدر کو یقین دلایا کہ پاکستان افغان امن کوششوں میں معاونت کرتا رہے گا۔ صدر غنی نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی فون کیا تھا جس کے بعد فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی فوجی قیادت اس بات پر قائم ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مربوط کوششیں ہی بہترین طریقہ ہے۔ اسلام آباد اور کابل کی طرف سے دہشت گردوں کو اپنی اپنی زمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال ہونے کے دینے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں جس کی وجہ غیر جانبدار مبصرین کے بقول باہمی اعتماد کا فقدان تھا۔ حالیہ مہینوں میں دونوں جانب سے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں کے باعث تعلقات میں پائے جانے والے تناؤ میں کمی دیکھی گئی اور ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے بعد توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ تعلقات میں مزید پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔ سینیئر تجزیہ کار ڈاکٹر اے زیڈ ہلالی نے ہفتہ کو وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ ملا فضل اللہ کی افغان سرزمین پر امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ خطے میں سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے خیالات میں ہم آہنگی آ رہی ہے جو کہ ایک بہت خوش آئند اور مثبت پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد سازی کو جتنا جلدی فروغ دیا جائے گا اتنا ہی نہ صرف سلامتی کی صورتحال میں بہتری ممکن ہو گی بلکہ اقتصادی اور سیاسی تعلقات میں بھی بہتری آئے گی جو دونوں ملکوں اور خطے کے لیے سود مندی ثابت ہوگی۔

Read More »

کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،ایک اہلکار سمیت تین ہلاک

بلوچستان کے مرکزی شہر کو ئٹہ میں ہفتہ کو لیویز کی گاڑی پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے لیویز کے ایک اہلکار اور اُس کے دو دوستوں کو ہلاک کر دیا۔ ڈی ایس پی آپریشن نصیب اللہ کے مطابق ضلع سبی لیویز کے نائب تحصیلدار کی گاڑی میں سپاہی انور علی اپنے دو دوستوں کے ہمراہ کو ئٹہ کے نواحی علاقے میں رہنے والے اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے آیا ہوا تھا اپنے دو رشتے داروں کے ساتھعزیر و اقارب کی قبروں پر فاتحہ کے لئے قبرستان جا رہے تھے کہ راستے میں مو ٹر سائیکل پر سوار نا معلوم مسلح افراد نے اُن پر اندھا دُھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے یہ تینوں افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس، فرنٹیر کور بلوچستان اور لیویز کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور وہاں سے عینی شاہدین سے معلومات حاصل کیں اور شواہد جمع کئے۔ واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ یا تنظیم کی طرف سے قبول نہیں کی گئی تاہم اس سے پہلے سر یاب کے علاقے میں فرنٹیر کور، پولیس اور قانون نافذ کر نے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں پر متعدد جان لیوا حملے ہوچکے ہیں جس کی ذمہ داری کالعدم مذہبی شدت پسند اور بلوچ عسکر ی تنظیمیں قبول کر تی رہی ہیں۔ پاکستان کے اس جنوب مغربی صوبے کے پچاسی فیصد علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری نیم قبائلی فورس لیویز کی ہے اس فورس کی کُل تعداد دس ہزار سے بھی کم ہے۔ سابق صدر پر ویز مشرف کے دور میں پورے صوبے کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر کے ختم کردیا گیا جس کی صوبے کی بیشتر سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائد ین نے سخت مخالفت کی تھی۔ بعد ازاں 2008ء میں لیویز فورس کو دوبارہ بحال کر دیا گیا اور اس فورس کے اہلکاروں کو فرنٹیر کور بلوچستان کے افسران کے ذریعے جدید تر بیت فراہم کی گئی تھی۔ لیویز فورس کا قیام انگر یزوں کے دور حکومت میں عمل میں لایا گیا تھا جس میں حکومت کے ساتھ تعاون کر نے والے نوابوں اور سرداروں کے قبیلوں کے لوگوں کو بھرتی کیا جاتا تھا ۔  اس فورس کے اہلکاروں پر پہلے بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔ مئی 2014 میں خضدار کے قریب لیویز کی ایک چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کر کے 8 اہلکاروں اور دسمبر 2015 میں ضلع پشین کے علاقے سر خاب میں لیویز کی ایک چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

Read More »

پوتن سے رواں موسم گرما میں ملاقات ممکن ہے: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "یہ ممکن ہے" کہ وہ اس موسم گرما میں روس کے صدر ولادیمر پوتن سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر ٹرمپ نے اس بات پر اصرار کیا کہ روس کو بڑے صنعتی ممالک کے گروپ سیون میں دوبارہ شامل ہونے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ انھوں نے اس گروپ سے روس کے اخراج کا الزام یہ کہتے ہوئے سابق صدر براک اوباما پر عائد کیا کہ "میرے خیال میں صدر اوباما انھیں [پوتن کو] پسند نہیں کرتے تھے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ "میرے خیال میں یہ کہیں بہتر ہے کہ ہم روس کے ساتھ چلیں۔" یوکرین کے ایک علاقے کرائمیا کے روس کے ساتھ الحاق کی وجہ سے گروپ ایٹ سے روس کو علیحدہ کردیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ گروپ سیون کہلاتا ہے۔ ٹرمپ کے اس الحاق کا الزام بھی اوباما پر عائد کرتے کہا کہ یہ اوباما کی غلطی تھی کیونکہ "پوتن صدر اوباما کی عزت نہیں کرتے تھے۔"

Read More »

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی طبل جنگ بج گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج جمعہ کے روز چین سے ہونے والی درآمدات پر 50 ارب ڈالر کے محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ چین نے اس کا فوری جواب دیتے ہوئے امریکی درآمدات پر بھی 50 ارب ڈالر کے ہی محصولات عائد کر دئے ہیں۔ یوں دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان باضابطہ طور پر طبل جنگ بجا دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی 800 کے لگ بھگ حصاص نوعیت کی اشیا کی نشاندہی کر دہی ہے جن پر 25 فیصد محصولات عائد کئے جا رہے ہیں۔ ان محصولات کے نفاظ کا آغاز 6 جولائی سے ہو گا۔ ان درآمدات میں گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ چین کی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین جواب میں برابر کی سطح کے محصولات عائد کرے گا۔ شن ہوا نیوز ایجنسی کے مطابق چین امریکہ سے درآمد ہونے والی 659 اشیا پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرے گا جن میں سویابین سے لیکر گاڑیاں اور سمندری خوراک تک شامل ہے۔ چین کی طرف سے امریکی درآمدات پر لگائی جانے والی ڈیوٹی بھی 50 ارب ڈالر کی سطح کی ہو گی۔  تاہم ڈیوٹی عائد کی جانے والی اشیا کی فہرست سے  زیادہ قیمت کی اشیا کو نکال دیا گیا ہے جن میں ہوائی جہاز شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں  کہا ہے کہ اگر چین نے جواب میں امریکی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کی تو امریکہ محصولات میں مزید اضافہ کر دے گا۔ اس وقت امریکہ چین تجارت میں امریکہ کا تجارتی خسارہ 375 ارب ڈالر کا ہے۔ صدر ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ یہ محصولات چین کو غیر منصفانہ طور پر منتقل ہونے والی ٹکنالوجی  کو روکنے اور امریکیوں کی ملازمتوں تحفظ دینے کیلئے ضروری ہیں۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی طرف سے عائد ہونے والے محصولات سے چین کی معیشت کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچے گا اور دونوں ملکوں کی تجارتی محاذ آرائی ممکنہ طور پر بڑھتی  رہے گی۔ امریکہ کے تجارتی نمائیندے کے دفتر کا کہنا ہے کہ امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کے حکام چین سے درآمد ہونے والی 818 اشیا پر 6 جولائی سے محصولات وصول کرنا شروع کر دیں گے جن کی مالیت 34 ارب ڈالر ہو گی۔

Read More »

سرحد پار دہشت گرد حملے میں تین فوجی ہلاک: پاکستان

حملہ شمالی وزیرستان کے سرحدی ضلعے میں ہوا، جس کے بعد حملہ آوروں اور پاکستان کی سلامتی افواج کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا۔ فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے، جب کہ چوکیوں پر قبضے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا

Read More »

افغانستان کو اولین ٹیسٹ میں اننگز کی شکست

افغانستان کی کرکٹ ٹیم اپنے اولین ٹیسٹ میچ میں بھارت کے ہاتھوں میچ کے دوسرے ہی دن ایک اننگ اور 262 رنز سے ہار گئی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے صرف بھارت اور زمبابوے ایسی صورت صورت حال سے دوچار ہوئے ہیں جب یہ ٹیمیں ایک ہی دن دو مرتبہ آؤٹ ہو گئیں۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے وجے اور دھون کی سنچریوں کی مدد سے 474 رنز بنائے۔ وجے  105 رنز بنا کر وفادار کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ شکھر دھون نے 107 رنز بنائے اور وہ یامین احمدزئی کی بال پر محمد بنی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ پانڈیے نے 71 اور راہول نے 54رنز کی اننگ کھیلی۔ اس کے جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم میچ کے دوسرے روز کھانے اور چائے کی وقفے کی درمیان محض 27.5 اوورز کھیل کر 109 رنز بنا سکی۔ افغانستان کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ محمد نبی 24 اور محمد شہزاد اور رحمت شاہ 14,14رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس اننگ میں بھارت کی طرف سے ایشون نے 4، اجیت شرما اور اجے جدیجا نے دو دو وکٹیں وکٹیں حاصل کیں۔ فالو آن کے بعد افغانستان دوسری اننگ میں بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم صرف 103 رنز ہی بنا سکی۔ حشمت شاہدی 36 کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان اصغر سٹانکزئی نے 25 رنز بنائے۔ اس اننگ میں بھارت کی طرف سے اجے جدیجا نے چار، یادو نے تین اور اجیت شرما نے دو کھلاڑیوں کو پیولین کی راہ دکھائی۔  شکھر دھون کو، جنہوں نے صرف 96 گیندوں پر 107 رنز بنائے،  مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read More »

غیر قانونی تارکین وطن خاندانوں کے خلاف اقدام، ایوان میں بِل پیش

ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر کے بقول، ’’ہم نہیں چاہتے کہ بچوں کو اُن کے والدین سے الگ کیا جائے۔ سرحد پر والدین اور بچوں کی علیحدگی کا معاملہ عدالت کے ایک حکم نامے کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اِسی لیے ہی ،میرے خیال میں، یہ قانون سازی ضروری ہے‘‘

Read More »

عدم کشیدگی والے زون میں شامی خلاف ورزیاں، امریکہ ’’ٹھوس اور مناسب اقدام کرے گا‘‘

’ڈی ایس کیلیشن زون‘ اردن اور اسرائیل کے مقبوضہ ’گولان ہائٹس‘ کی سرحدوں کے علاقے پر مشتمل ہے۔ یہ ملک کا وہ علاقہ ہےجو بشار الاسد کی حکومت کے کنٹرول سے ابھی تک باہر ہے

Read More »

پاکستانی صحافتی تنظیموں کی شجاعت بخاری کے قتل کی مذمت

پاکستان کے سیاسی و سماجی حلقوں نے بھی ایک معتدل سوچ کے حامل صحافی کو قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ایسی سوچ کے حامل شخص کو ہلاک کرنے سے بھارت کے زیر انتظام میں صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow