Author Archives: imraneditor

‘مجھے نہیں پتا کہ اس حملے کو کیا کہوں’

'مجھے نہیں پتا کہ میں اس حملے کو کیا کہوں۔۔۔میں صومالیہ کے لوگوں سے یہی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ہر متحد رہیں۔' یہ الفاظ گزشتہ ہفتے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے مہلک ترین ٹرک بم حملے میں زخمی ہونے والے صحافی عبدالقادر محمد کے ہیں جو اس واقعے میں زخمی ہوئے اور ان دنوں ترکی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس بم دھماکے میں 358 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے اور اسے صومالیہ کی تاریخ کا بدترین دہشت گرد واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں سے اکثر کو ترکی، سوڈان اور کینیا کے اسپتالوں میں بھی منتقل کیا گیا۔ عبدالقادر وائس آف امریکہ کی صومالی سروس سے وابستہ ہیں اور وی او اے کی ترک سروس سے ایک انٹرویو میں انھوں نے اس بم دھماکے کی یادداشت کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب دھماکا ہوا تو اپنے دفتر میں موجود تھے جو جائے وقوع کے قریب ہی واقع تھا۔ "مجھے کچھ پتا نہیں کہ کیا ہوا جب ہوش آیا تو میں ایک اسپتال میں تھا جہاں نرسز اور ڈاکٹرز زخمیوں کو طبی امداد دے رہے تھے اور میں بھی ان زخمیوں میں سے ایک تھا۔ مجھے بتایا گیا کہ میری ٹانگ، بازو اور سر پر زخم آئے ہیں۔۔مجھے اُس وقت بھی علم نہیں تھا کہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ ان کے بعض صحافی ساتھیوں اور اہل خانہ نے انھیں ایک اور اسپتال منتقل کرنے کا کہا۔ "مجھے چند گھنٹوں بعد پتا چلا کہ ایک بدترین دھماکا ہوا تھا اور اس میں سیکڑوں لوگ جان سے گئے، مجھے نہیں پتا میں اس دھماکے کو کیا کہوں۔" رواں ہفتے صومالیہ کے انٹیلی جنس حکام نے بتایا تھا کہ اس بم حملے کا نشانہ ترک فوجی اڈہ تھا۔ لیکن عبدالقادر کہتے ہیں کہ جہاں یہ دھماکا ہوا وہاں کوئی فوجی تنصیب نہیں بلکہ وہ ایک شہری علاقہ تھا جہاں کاروباری مراکز کے علاوہ شہری آباد تھے۔ "میں آپ کو بتاؤں یہ شہری علاقہ  ہے یہاں ہوٹل ہیں ریستوران ہیں دکانیں ہیں اور وہاں غریب لوگ بھی آباد ہیں میں آپ کو صرف یہ بتا سکتا ہوں کہ وہاں کوئی فوجی تنصیب نہیں تھی۔" علاج کے لیے ترکی منتقل کیے جانے والے درجنوں زخمیوں میں 16 سالہ سلمیٰ حسین امین اللہ بھی شامل ہیں جن کا دایاں پاؤں اس دھماکے میں ضائع ہو گیا۔ صومالیہ کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس حملے کے پیچھے القاعدہ سے منسلک شدت پسند گروپ الشباب ملوث ہے جس کے خلاف سرکاری فورسز بھرپور کارروائی شروع کرنے جا رہی ہیں۔ زخمی صحافی عبدالقادر محمد نے اپنے ملک کے عوام کے لیے ترک حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس دھماکے کے بعد ہنگامی طبی امداد کے لیے کیے جانے والے اقدام پر صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اپنے ملک میں بسنے والوں کے لیے بھی ایک پیغام دیا۔ "میں اپنے ملک اور عوام کے لیے ایک پیغام دینا چاہتا ہوں، صومالیہ صومالیہ، ہمارا کوئی ملک نہیں لہذا یہ لازمی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔"

Read More »

کرکوک پر عراقی فورسز کے قبضے کی بحالی میں ایرانی جنرل کا ‘اہم کردار’

عراق کے شہر کرکوک پر حکومت کا قبضہ بحال کروانے کے لیے اطلاعات کے مطابق ایران کے ایک اعلیٰ عسکری عہدیدار نے اہم کردار ادا کیا ہے جنہوں نے شمالی عراق جا کر وہاں کر راہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے انھیں شہر کا قبضہ چھوڑنے پر آمادہ کیا۔ کرد قانون سازوں کا کہنا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے میجر جنرل قاسم سلیمانی نے پیٹریاٹک یونین آف کردستان کے راہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ یہ گروپ تہران کا اتحادی ہے اور سلیمانیہ نامی شہر میں اس ملاقات کے ایک روز بعد ہی عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنی فورسز کو کرکوک کی طرف پیش قدمی کا حکم دیا تھا۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی 'روئٹرز' کے مطابق سلیمانی نے کرد راہنماؤں کو بتایا کہ ان کے پیش مرگہ جنگجو عبادی کے فوجیوں کو پسپا نہیں کر سکیں گے، جنہیں مغرب اور خطے کی طاقتوں بشمول ایران اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔ انھوں نے یہ انتباہ بھی کیا کہ یا تو وہ کرکوک کا قبضہ چھوڑ دیں یا پھر تہران کی حمایت سے ہاتھ دھونے کا خطرہ مول لیں۔ عربی زبان کے ایک ٹی وی 'الحدث' سے بات کرتے ہوئے پیٹریاٹک یونین آف کردستان کی ایک راہنما اعلیٰ طالبانی نے کہا کہ کرد راہنماؤں سے ملاقاتوں میں ایرانی جنرل نے صرف "دانشمندانہ" مشورہ دیا۔ "سلیمانی نے ہمیں صلاح دی۔۔۔کہ کرکوک کو قانون اور آئین کی طرف لوٹ جانا چاہیے لہذا ہمیں کسی ہم آہنگی کی طرف بڑھنا ہو گا۔" کرد پیش مرگہ کمانڈر ایران پر الزام عائد کرتے ہیں کہ اس نے عراق کی مرکزی شیعہ حکومت کے ساتھ مل کر کرکوک اور دیگر کرد زیر قبضہ علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بنایا جب کہ پیش مرگہ نے ان علاقوں سے حالیہ برسوں میں شدت پسند داعش کو نکال باہر کیا ہے۔ ایرانی حکام ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

Read More »

ضلع جہلم میں پارٹی اختیارچیئرمین نے مجھے دیا ہے،این اے 63 سے خود الیکشن لڑوں گا۔فوادحسین

ضلع جہلم میں پارٹی اختیارچیئرمین نے مجھے دیا ہے،این اے 63 سے خود الیکشن لڑوں گا۔فوادحسین خود کو تحریک انصاف کے نظریاتی کہلانے والے بلدیاتی اور ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی سپورٹ کرتے رہے چار کا ٹولا اصل میں چوروں کا ٹولا ہے،جن سے ان کے گھر والے مشورہ نہیں لیتے،وہ کروں گاجو بہترلگے گا جہلم(عامر کیانی) ...

Read More »

اینٹی کرپشن پولیس کے چھاپے، تھانہ منگلا پولیس کا تفتیشی افسر اور محکمہ انہار کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

اینٹی کرپشن پولیس کے چھاپے، تھانہ منگلا پولیس کا تفتیشی افسر اور محکمہ انہار کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار تھانہ منگلا کے تفتیشی افسر اور محکمہ انہار کے ہیڈ کلرک کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی جہلم(محمد شہباز بٹ) اینٹی کرپشن پولیس کے علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپے تھانہ منگلا پولیس کا تفتیشی افسر اور ...

Read More »

تحصیل روڈ حاجی میرا بخش ہسپتال کا افتتاح ،ایم این اے ایم پی اے سابق ایم پی اے ڈاکٹرزحضرات کی شرکت

جہلم(محمد شہباز بٹ) تحصیل روڈ حاجی میرا بخش ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا دعائیہ تقریب میں ایم این اے ایم پی اے سابق ایم پی اے چیئرمین ضلع کونسل سیاسی و سماجی رہنماؤں اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق تحصیل روڈ پر قائم حاجی میرا بخش ہسپتال جو کافی عرصہ سے بند پڑا ہوا تھا ...

Read More »

پی ٹی آئی جہلم کے رہنماؤں کو عمران خان کے لیے ذاتی اختلافات ختم کردینا چاہیے۔ پیر امیر حمزہ کرمانی

انشاء اللہ 2018ء کے الیکشن میں ہم ایک مضبوط ٹیم کے ساتھ الیکشن میں اتریں گے اور کامیابی ہمارا مقدر بنے گی جہلم(محمد شہباز بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پیر امیر حمزہ کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک سے کرپشن اور ناانصافی کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے جبکہ مسلم لیگ ن اداروں سے ٹکراؤ کرکے مارشل ...

Read More »

امیدوار برائے حلقہ این اے 63پیرا نیس حیدر آج 21 اکتوبرجلالپورشریف میں ورکرزکنونشن سے خطاب کریں گے

جہلم(راجہ نو بہار خان) امیدوار برائے حلقہ این اے 63پیرا نیس حیدر گدی نشین جلالپور شریف آج مورخہ 21 اکتوبر شام 4 بجے جلالپور شریف میں ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آج 21 اکتوبر کو جلالپورشریف میں ورکر کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں علاقے کے تمام لوگوں کے علاوہ مریدین بھی شرکت کریں گے ...

Read More »

پی ایم اے جہلم کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا، انتخابات 17 دسمبر کو ہوں گے

جہلم( چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)پی ایم اے جہلم کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا، انتخابات 17 دسمبر 2017 بروز اتوار پی ایم اے ہاؤ س میں منعقد ہونگے، الیکشن کمیشن کے ممبران ڈاکٹر خالد منظور خواجہ، ڈاکٹر سید شبیر اختراور ڈاکٹر نصیر احمد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ووٹر لسٹ پر اعتراضات 5 نومبر، کاغذات ...

Read More »

دینہ:چک اکا جی ٹی روڈپر حادثہ ،خاتون اوراس کا بھائی جاں بحق،ملزم فرار

دینہ (نثار احمد مغل )جی ٹی روڈ دینہ کے قریب چک اکا میں تیز رفتار کا ر نے مو ٹر سائیکل کو کچل ڈالا ۔جس میں ایک عورت رشیدہ بی بی اوراسکا بھائی محمد یعقوب جا ں بحق ہو گئے ۔،ایک سالہ بچہ ابراہیم اور ایک عورت نصر ت بی بی شدید زخمی ۔محمد یعقوب کو فوری طور پر جہلم ...

Read More »

کرپشن فری معاشرے کے لئے احتساب کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے ۔ خادم اللہ بٹ رہنما تحریک انصاف

جہلم( چوہدری عابد محمود +سید اکرم حسین شاہ)کرپشن فری معاشرے کے لئے احتساب کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے ،ایم این ایز، ایم پی ایز، اور چیئرمینوں کے فنڈز کا آڈٹ بھی ہونا چاہیے، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خادم اللہ بٹ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اقتدار کے ایوانوں ...

Read More »

سپریم کورٹ سے نااہلی اور اب نیب ریفرنسرزمیں سابق وزیراعظم پر فرد جرم مثبت تبدیلی ہے۔ چوہدری زاہداختر رہنما پی ٹی آئی

جہلم(چوہدری سہیل عزیز) سپریم کورٹ سے نااہلی اور اب نیب ریفرنسرزمیں سابق وزیراعظم پر فرد جرم مثبت تبدیلی ہے ،اداروں کا وقار بلند ہوا ،میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز ،اورداماد کیپٹن (ر) صفدر پر بھی فرد جرم کا عائد ہوناکرپشن کی سیاست کے خاتمہ کی طرف ایک اہم قدم ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف جہلم کے ...

Read More »

پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کے افسران اور ان کے عملے نے کمائی کے نئے طریقے تلاش کر لئے

جہلم( چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان)پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کے افسران اور ان کے عملے نے کمائی کے نئے طریقے تلاش کر لئے، اے کیٹگری کے ہوٹلز کو بی کیٹگری میں شامل کرکے ہزاروں کی دیہاڑیاں لگانے لگے ، ہوٹلوں ، فوڈ پوائنٹس اینڈ بیکرز ، نان و کریانہ شاپس ، دودھ دہی کی دکانوں ، تھڑا اور ٹھیلا ہوٹلز ...

Read More »

ن لیگ کے 40 سے زائد رہنما سیاسی گھونسلے تبدیل کرنے کے پر تول رہے ہیں ۔ذرائع پاکستان تحریک انصاف

جہلم( چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)پاکستان تحریک انصاف کے زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کے 40 سے زائد رہنما سیاسی گھونسلے تبدیل کرنے کے پر تول رہے ہیں ، صرف وقت کا انتظار کر رہے ہیں ، شہباز شریف کی صدارت مریم نواز کوکسی صورت قبول نہیں ہوگی، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر ...

Read More »

جہلم۔بیشتر ہوٹلوں میں غیر معیاری کھانا کھانے سے شہریوں میں بیماریوں کی شرح میں اضافہ

جہلم( چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم شہر و گردونواح کے مختلف مقامات پر بیشتر ہوٹلوں میں غیر معیاری کھانا کھانے سے شہریوں میں بیماریوں کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث بیشتر ہوٹلوں پر غیر معیاری گوشت ، مضر صحت سبزیاں گلے سڑے ٹماٹر ، ملاوٹ شدہ مصالحہ جات ...

Read More »

موٹر وے پولیس کی نااہلی ،جہلم تا سوہاوہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث روزانہ حادثات ہونے لگے

جہلم( چوہدری عابد محمود +چوہدری علی شان)موٹر وے پولیس کی نااہلی و عدم دلچسپی کے باعث جہلم تا سوہاوہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث روزانہ کی بنیاد پر مختلف حادثات پیش آنے لگے ، موٹر وے پولیس کے ذمہ داران شہری آبادیوں کے قریب قانون پر عملدرآمد کروانے کی بجائے ویران جگہوں پر ناکے لگا کر ٹارگٹ ...

Read More »

ڈپٹی کمشنر کا مسجد افغاناں سے دربار بابا کر م شاہ تک پارک کے قیام کا جائزہ

جہلم( چوہدری عابد +افتخار الحق+ راجہ نوبہار+ سہیل عزیز)ڈپٹی کمشنر کا مسجد افغاناں سے دربار بابا کر م شاہ تک پارک کے قیام کا جائزہ ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے دریائے جہلم پرزیر تعمیر بندکا دورہ کیا اور بند پر مسجد افغاناں سے دربار بابا کرم شاہ تک دریا کے کنارے پر عوامی پارک کے ...

Read More »

کاروباری و سماجی شخصیت میاں فضل رحیم پسوال کے چھوٹے بھائی کی شادی کی تقریب برمنگھم میں انجام پائی

جہلم (چوہدری سہیل عزیز)برطانیہ میں مقیم جہلم سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری و سماجی شخصیت میاں فضل رحیم پسوال کے چھوٹے بھائی کی شادی کی تقریب برمنگھم میں انجام پائی،پاکستان ،سپین اور انگلینڈ سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی دعوت ولیمہ میں خصوصی طور پر شرکت ،تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم جہلم سے تعلق ...

Read More »

سودخوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،113 خاندانوں کو سودخوروں کے چنگل سے آزاد کرلیاگیا

جہلم(راجہ نو بہار خان)ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کا سودخوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،113 خاندانوں کو سودخوروں کے چنگل سے آزاد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے رہائشی منیر ڈار نامی شخص نے 113 خاندانوں کو کئی عرصہ سے اپنے سود کے جال میں پھنسا رکھا تھا جن میں اکثریت کرسچئن کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے اور محکمہ ...

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow